ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

کراچی ‘ ٹارگٹ کلرز نے نشاندہی سے بچنے کیلئے بلٹ کیچر استعمال کرنے لگے

datetime 11  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)کراچی میں ٹارگٹ کلرز نشاندہی سے بچنے کیلئے بلٹ کیچر استعمال کرنے لگے۔نجی ٹی وی کے مطابق تین دن قبل ڈی ایس پی مجید عباس کے قتل میں بلٹ کیچر کے استعمال کا انکشاف ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق بلٹ کیچر کی خریدو فروخت اسلحہ ڈیلر کے لیے ممنوع ہے کیونکہ کیچر کے استعمال پر عام شہریوں کے لیے پابندی عائد ہے۔ بلیٹ کیچر صرف سیکیورٹی فورسز کو استعمال کرنے کی اجازت ہے۔خیال رہے کہ بلٹ کیچر کے استعمال سے جائے وقوع سے گولیوں کے خول نہیں ملتے اور یہ کیچر خول کو زمین پر گرنے نہیں دیتا۔یاد رہے کہ ڈی ایس پی مجید عباس کے قتل میں بھی جائے وقوع سے بھی کوئی خول نہیں ملا تھا اس سے قبل بھی بھنگوریہ گوٹھ میں تین پولیس اہلکاروں کے قتل کے بعد جائے وقوع سے بھی کوئی خول بر آمد نہیں ہوئے تھا۔تحقیقاتی اداروں کے مطابق ڈی ایس پی مجید عباس اور بھنگوریہ گوٹھ میں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملزمان کی جانب سے اسلحہ پر کیچر استعمال کیا گیا تھا جس کی وجہ سے اسلحہ کی شناخت نہیں ہوسکی۔واضح رہے کہ سندھ پولیس کی جانب سے فرانزک لیبارٹریز بنائی گئی ہیں جس میں کسی بھی واردات میں استعمال ہونے اسلحے کی گولیوں کے خول جانچے جاتے ہیں جس سے معلوم ہو جاتا ہے کہ اسلحہ کونسا ہے

مزید پڑھئے:والدین کی چھوٹی سی غلطی نے بیٹی کی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اور پہلے بھی کسی واردات میں استعمال ہوا ہے یا پہلی بار اس کو استعمال کیا گیا ہے۔ماہرین کے مطابق اسلحے کی نشاندہی سے ملزمان کی گرفتاری پر معلوم ہو جاتا ہے کہ وہ کس کس واردات میں شامل رہے تھے۔ذرائع کے مطابق ابھی تک اس بات کی نشاندہی نہیں ہو سکی کہ کراچی میں بلٹ کیچر کس ذرائع سے پہنچ رہے ہیں، کیونکہ ڈیلرز کو ان کی خرید و فروخت کی اجازت نہیں لہذا یہ غیر قانونی طریقے سے شہر پہنچے۔



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…