اسلام آباد(نیوز ڈیسک) مالی سال کے بجٹ 2015-16ءمیں وزیراعظم آفس اور ایوان صدر کے لئے بھی بجٹ رقوم میں اضافہ کیا گیا ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت نے نئے بجٹ میں ایوان صدر کے لئے 801 ملین روپے کا اضافہ کیا ہے حالانکہ اپوزیشن نے اس رسمی آفس کے لیے اضافی رقوم کے حوالے سے سوالات بھی اٹھائے تھے بجٹ دستاویزات کے مطابق رقوم کا اختصاص گزشتہ سال کے 743 ملین روپے سے 7.8 فیصد زائد ہے ۔ رپورٹس کے مطابق وزیراعظم آفس کے اخراجات گزشتہ سال کے 779 ملین روپے کے برعکس 842 ملین روپے تک جائیں گے ۔
مزید پڑھئےخواب کی تعبیر، سعودی جوڑوں میں طلاق کا سبب