اتوار‬‮ ، 24 اگست‬‮ 2025 

برما میں مسلمانوں پرعالمی برداری کی آنکھیں بند،سراج الحق

datetime 5  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ برما میں مسلمانوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے لیکن عالمی برادری نے اپنی آنکھیں بند کر رکھی ہیں۔امیرجماعت کا اسلامی اسلام آباد میں اقوام متحدہ کے دفترمیں میانمار (برما) میں روہنگیا مسلمانوں پرمظالم کیخلاف یادداشت جمع کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا برما میں مسلمانوں کا قتل عام جاری ہے اور 10 لاکھ سے زائد مسلمانوں کو بے دردی سے قتل کیا جا چکا ہے لیکن عالمی برادری نے اس معاملے پر اپنی آنکھیں بند کر رکھی ہیں جب کہ مسلمانوں کی نسل کشی دیکھ کر اوآئی سی کا وجود ہی بے معنی لگ رہا ہے۔سراج الحق کا کہنا تھا کہ مسلم حکمران مسلمانوں پرمظالم پر گونگے، بہرے اور اندھے ہوگئے ہیں، وہ 14 جون کو اسلام آباد میں برما کے مسلمانوں کے حق میں مظاہرہ کریں گے جس میں میانمارحکومت کو روہنگیا مسلمانوں پر مظالم سے روکنے کا مطالبہ کیا جائے گا جب کہ بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے رہنماو¿ں کو پھانسیوں پر بھی احتجاج کیا جائے گا۔



کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…