اسلام آباد(سپیشل رپورٹ)پاکستان کے دوست اسلامی ملک ترکی کی جانب سے میٹروبس پروجیکٹس شروع کرنے میں مدد کا سب کو علم ہے لیکن اس حوالے سے ایک حیران کن بات سامنے آئی ہے ۔اسلام آباد راولپنڈی کے درمیان میٹروبس منصوبے کا افتتاح کیا گیا جس کی وجہ سے لاکھوں افراد کو سفری سہولت حاصل ہو ئی ۔اس نئے میٹرو بس پروجیکٹ کے افتتاح کے روز علم ہواہے کہ اس منصوبے کا نقشہ دوست ملک ترکی نے پاکستان کو تحفہ کے طور پر دیا تھا جڑواں شہروں کے در میان یہ پروجیکٹ ترک ماڈل کے مطابق بنایا گیا ہے جس سے روزانہ تقریباً 2 لاکھ افراد مستفید ہونگے مسافر ایک وقت میں 20 روپے کے ٹکٹ پر سفر کر سکیں گے سفر کے دوران مسافر کو گرمیوں میں اے سی جبکہ سردیوں میں ہیٹر کے علاوہ وائی فائی انٹرنیٹ سروس بھی میسر ہو گی
مزید پڑھئے:خواتین کیسے مردوں کو جلدی معاف کردیتی ہیں ؟،ماہرین