اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

واہگہ بارڈر پر ہنگامہ

datetime 4  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوزڈیسک) واہگہ بارڈر پر ہنگامہ-بھارت میں ٹرک ڈرائیور کی گرفتار ی کیخلاف گڈز ٹرانسپورٹرز نے واہگہ بارڈر پر احتجاجی مظاہرہ کیا ، جی ٹی روڈ پر ٹرالر کھڑے کرکے سڑک بلاک کردی، مظاہرین نے شدید نعرے بازی اور ڈرائیور کی رہائی تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کر دیا ۔ دو ماہ قبل ڈیرہ اسماعیل خان کا رہائشی ڈرائیور علی محمد خان جپسم لے کر بھارت گیا جہاں ایک ٹریفک حادثے کے باعث گرفتار کیا گیا تھا ۔ گزشتہ روز ڈرائیور کی بھارت میں گرفتاری اور ضمانت کے باوجود رہائی نہ ہونے پر گڈز ٹرانسپورٹرز نے واہگہ بارڈر پر احتجاجی مظاہرہ کیا اور جی ٹی روڈ پر ٹرالر کھڑے کرکے ٹریفک معطل کر دی ۔مظاہرین نے بتایا کہ دو ماہ قبل ڈیرہ اسماعیل خان کا رہائشی ڈرائیور علی محمد خان جپسم لے کر بھارت گیا جہاں جپسم کو اتارتے ہوئے حادثاتی طور پر بھارتی مزدور ہلاک ہو گیا جس پر وہاں کی پولیس نے پاکستانی ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔ اب تمام قانونی کارروائی مکمل کر دی گئی ہے اور مزدور کے لواحقین کو 10لاکھ روپے زر ضمانت بھی جمع کروا دیئے گئے ہیںاور دونوں خاندانوں کے درمیان راضی نامہ بھی ہو چکا ہے لیکن ڈرائیور کو رہا نہیں کیا جا رہا جو کہ قابل تشویش ہے ۔بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان ایمبسی کے ذریعے ضمانت دی جائے جس کے بعد ڈرائیور کو رہا کیا جائے گا ۔ اس معاملے پر متعدد بار حکومتی نمائندوںسے بات کرنے کی کوشش کی لیکن وہ سود مند ثابت نہیںہو ئی ، کسی بھی حکومتی نمائندے نے ہماری بات میں دلچسپی نہیں لی ۔حکومت سے مطالبہ ہے کہ علی محمد کی رہائی کے لیے سفارتی سطح پر کوششیں کی جائیں اگر ڈرائیور کو رہا نہ کیا گیا تو احتجاج کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا ۔



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…