اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

میٹرو بس منصوبے کی افتتاحی تقریب ، 70 مظاہرین گرفتار

datetime 3  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) میٹرو بس منصوبے کی افتتاحی تقریب کے موقع پر سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر اسلام آباد پولیس نے ریڈزون میں اساتذہ وکلرکوں ، واپڈا ملازمین کا دھرنا ختم کرا دیا جبکہ مزاحمت پرایپکا کے عہدیداروں سمیت 70 مظاہرین کو گرفتار کے تھانے منتقل کردیا ، کار سرکار میں مداخلت ، ریڈ زون میں احتجاج کرنے پر 500 ملازمین کیخلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا، لاٹھی چارج اور مزاحمت کے دوران ہاتھاپائی کئی افراد زخمی بھی ہوگئے ۔ ۔تفصیلات کے مطابق بدھ کووفاقی اداروں کے کلرکوں نے تنخواہوں میں سو فیصد اضافے کیلئے پانچ روز سے احتجاجی دھرنا دے رکھا ہے تاہم میٹرو بس منصوبے کی افتتاحی تقریب کے دوران سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر اسلام آباد پولیس نے آبپارہ میں کلرکوں کا5روز سے جاری والا دھرنا ختم کرا دیا۔پولیس کے دھرنا ختم کرانے کے موقع پر مظاہرین اور پولیس اہلکاروں کے درمیان جھڑپیں شروع ہوگئیںاور ملازمین نے حتی الوسع مزاحمت بھی کی جس پر70ملازمین کو گرفتارکر لیاگیا، اسی طرح کار سرکار میں مداخلت اور ریڈ زون میں احتجاج کرنے پردیگر 500 سے زائد افراد کے خلاف تھانہ آبپارہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ وفاقی اداروں کے درجنوں کلرک کا تنخواہوں میں 100 فیصد اضافے کیلئے 5 روز سے احتجاجی دھرنے پرتھے ،تھانہ آبپارہ پولیس نے سیکورٹی خدشات کے پیش نظر کلرکوں کو دھرنا ختم کرنے کی ہدایت کی تھی جس پر احتجاجی کلرکوں نے دھرنا ختم کرنے سے صاف انکار کر دیا اور مزاحمت کی ، ہاتھا پائی میں کئی ملازمین زخمی بھی ہوئے۔ پولیس نے 70مظاہرین کو گرفتار کر نے کے بعد متعلقہ تھانے میںجگہ کم پڑجانے کے باعث تھانہ کوہسار منتقل کر دیا۔پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں احتجاج کرنے والے ایپکا ملازمین کو بھی حراست میں لے لیا جن میں اسلم خان، حاجی ارشاد،اللہ بخش و دیگر شامل ہیں جبکہ مظاہرین نے قومی اسمبلی کے احاطے میں داخل ہونے کی کوشش کی جس پر پولیس نے مظاہرین پر لاٹھی چارج کر کے انہیں منتشرکردیا۔گرفتار ہونے والے مظاہرین ایپکا کے صدر حاجی ارشاد نے کہا کہ ایڈہاک ریلیف کو بیسک پے میں ضم کرنے، اوور ٹائم اسکیل کی منظوری، ہاﺅس رینٹ کی بحالی اور میڈیکل الاﺅنس میں 100فیصد اضافہ کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی کو مدنظر رکھتے ہوئے ہماری تنخواہوں میں بھی 100 فیصد اضافہ کیا جائے اور اگر ہمارے مطالبات پورے نہ کئے گئے تو ہر صوبے میں بھرپور مظاہرے کئے جائیں گے۔



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…