منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

کراچی:پولیس حراست میں نوجوان کی ہلاکت، لواحقین کی ہسپتال میں توڑ پھوڑ ، شدید احتجاج

datetime 3  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پولیس حراست میں ملزم کی ہلاکت کے بعد لواحقین نے احتجاج کرتے ہوئے جناح ہسپتال روڈ کو بلاک کر دیا ، عزیز بھٹی تھانے کے ایس ایچ او کو معطل کر دیا ، لواحقین کا حراست میں موجود دو بھائیوں کی رہائی تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلانپولیس نے بلدیہ کے علاقے سے 2 جون کو تین بھائیوں کو حراست میں لیا تھا تاہمگزشتہ علی الصبح ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا جس کی لاش کو جناح ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ملزم کی شناخت وسیم ابا کے نام سے کی گئی ہے۔ ملزم کی ہلاکت کی اطلاع ملتے ہی مشتعل لواحقین جناح ہسپتال پہنچ گئے اور مردہ خانے میں توڑ پھوڑ کی اور ہسپتال کی سڑک بلاک کر دی۔اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری بھی جناح ہسپتال پہنچ گئی ، مشتعل مظاہرین نے ایک سادہ لباس اہلکار کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا جسے بعد میں دیگر اہلکاروں نے مطاہرین سے چھڑا لیا۔ واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ایسٹ منیر شیخ نے ایس ایچ او عزیز بھٹی تھانے کو معطل کر دیا جبکہ عہدے میں تنزلی بھی کر دی ، واقعے پر کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…