اسلام آباد (نیوز ڈیسک) صدر مملکت ممنون حسین کل پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے ۔ تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق صدر ممنون حسین کل پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے اپنا کلیدی خطاب کریں گے ۔ جس میں صوبائی گورنروں ، وزراءاعلی ، مسلح افواج کے سربراہان ، آئینی اداروں کے سربراہان ، صدو وزیر اعظم آزاد کشمیر ، وزیر اعلی گلگت بلتستان سمیت غیر ملکی سفارتکاروں اور اہم شخصیات کو دعوت نامے ارسال کر دیئے گئے ۔ صدر کے خطاب کے موقع پر سخت حفاظتی اقدامات ہوں گے ۔ پارلیمنٹ لاجز سے ارکان پارلیمنٹ کی سہولت کے لئے شٹل سروس چلائی جائے گی ۔ مہمانوں کے لئے پارلیمنٹ کے صدر دروازے کے ساتھ ساتھ کابینہ بلاک والا گیٹ بھی کھولا جائے گا ۔ ارکان پارلیمنٹ کو قومی اسمبلی ہال میں حروف تہجی کے لحاظ سے بٹھایا جائے گا ۔