ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

مسلم لیگ ن کا ”کپتان“ کوشانداریارکر

datetime 2  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی طرف سے خیبرپختونخوا میں دھاندلی کے الزامات کے بعد دوبارہ انتخابات کرانے کےلئے تین شرائط پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ عمران خان انتخابات میں قتل و غارت گری اور سرکاری مشینری کا استعمال کرنے والوں کی رکنیت معطل کریں ، یہ عہد کریں کہ وہ دوبارہ منعقد ہونیوالے بلدیاتی انتخابات میں انتخابی نتائج کو چوری ذریعے حاصل کرنے والوں کو آئندہ انتخاب میں پارٹی ٹکٹ بھی نہیں دیں گے، عمران اس چار کے ٹولے کے نام افشاں کریں جس نے بلدیاتی انتخابات میں من مرضی کے نتائج حاصل کرنے کےلئے ہر گھناﺅنا حربہ استعمال کیا۔ منگل کو پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی خیبر پختونخوامیں دوبارہ بلدیاتی انتخابات کی پیشکش پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے پرویز رشید نے کہا کہ عمران خان بلدیاتی انتخابات میں سنجیدہ ہیں تو تین شرائط پوری کریں ، شرائط کو پورا کرنے سے ان کے دعوے کی سچائی کو جانچا جا سکتا ہے ، شرط نمبر ایک انتخابات میں قتل و غارت گری اور سرکاری مشینری کا استعمال کرنے والوں کی رکنیت معطل کریں ، شرط نمبر دو عمران خان عہد کریں کہ وہ دوبارہ منعقد ہونیوالے بلدیاتی انتخابات میں انتخابی نتائج کو چوری ذریعے حاصل کرنے والوں کو نہ صرف پارٹی سے بے دخل کریں گے بلکہ آئندہ انتخاب میں پارٹی ٹکٹ بھی نہیں دیں گے ، شرط نمبر 3 عمران خان اس چار کے ٹولے کے نام افشاں کریں جس نے بلدیاتی انتخابات میں من مرضی کے نتائج حاصل کرنے کےلئے ہر گھناﺅنا ہربہ استعمال کرنے کے گر خیبرپختونخوا کی حکومت کو اختیار کرنے کا مشورہ دیا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…