اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پوٹھوہار ریجن سمیت پنجاب بھر میں سی این جی اسٹیشنز کھولے جانے کے حکومتی اعلان کے باوجوداسلام آباد سمیت پنجاب بھر میں سی این جی پمپس دوسرے روز بھی بندرہے۔وزارت پٹرولیم نے 29 مئی سے ایک ہفتے کیلئے سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھولنے کا اعلان کیا تھا، مگر سوئی ناردن حکام کی جانب سے 12 لاکھ روپے پیشگی سیکیورٹی جمع کرانے اور نادہندہ نہ ہونے کی کڑی شرائط کے باعث اسلام آباد،صوبائی دار الحکومت لاہور سمیت پنجاب بھر میں سی این جی اسٹیشنز تاحال بند ہیں۔اسٹیشن مالکان کا کہنا ہے کہ کاروبار بند تھا اس لیے وہ سیکیورٹی کی مد میں 12 لاکھ روپے کی رقم پیشگی جمع نہیں کراسکتے اس لیے اس شرط کو واپس لیا جائے۔