کراچی ( نیوز ڈیسک) صولت مرزا کے اعترافی بیان کی روشنی میں چیئرمین کراچی میٹرک بورڈ اسماعیل میمن کے قتل کی ازسرنو تحقیقات شروع کر دی گئیں۔ مقدمے کے اہم دستاویز غائب بھی غائب ہو گئیں۔کے ای ایس سی کے ایم ڈی شاہد حامد کے قتل کے جرم میں سزائے موت پانے والے صولت مرزا کے اعترافی بیان کے بعد میٹرک بورڈ کے چیئرمین اسماعیل میمن کے قتل کی دوبارہ تحقیقات شروع کر دی گئیں ہیں۔ تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ مقدمہ این آر او کے تحت ختم کر دیا گیا جبکہ مقدمے کی فائل میں متعدد اہم دستاویزات بھی غائب ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے پولیس نے متعلقہ عدالتوں سے مقدمے کا ریکارڈ جمع کرنا شروع کر دیا ہے۔ اسماعیل میمن کے قتل کا مقدمہ 1998ء میں سولجر بازار تھانہ میں درج کیا گیا تھا۔