کراچی(نیوز ڈیسک)پولیس نے کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں مقابلے کے دوران 3 ڈاکوؤں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ پولیس نے کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی نمبر 2 میں خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا جس پر علاقے چھپے ہوئے ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی، پولیس کی جوابی کارروائی میں 3 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔پولیس کے مطابق ہلاک ملزمان پولیس موبائل اور ملیر کورٹ کے جج سکندر امیر پر حملے میں ملوث تھے جب کہ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور چھینی گئی گاڑی بھی برامد ہوئی ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں