کراچی ( نیوز ڈیسک) ڈی جی رینجرز سندھ میجر جرنل بلال اکبر نے کہا ہے کہ پولیس قانون نافذ کرنے والا اہم ادارہ ہے۔ رینجرز شہید پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث ملزمان کوجلد گرفتار کر کے انصاف کے کٹہرے میں لائے گی۔شاہ فیصل میں ڈی ایس پی کے قتل کے بعد جاری بیان میں ڈی جی رینجرز سندھ کا کہنا تھا کہ پولیس اور رینجرز قیام امن کے لیئے مل کر کام کر رہے ہیں۔ پاکستان رینجرز پولیس کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور پولیس کے شہدا کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ رینجرز شہر میں قیام امن کے لیئے پولیس کے شانہ بشانہ کام کرتی رہے گی۔