منگل‬‮ ، 29 اپریل‬‮ 2025 

مذاکرات ناکام ،نابینا افراد کا ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان

datetime 2  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) حکومت پنجاب اور نابینا افراد کے درمیان مذاکرات ناکام ہوگئے ہیں ، نابینا افراد نے مطالبات کی منظوری تک پنجاب اسمبلی کے سامنے تادم مرگ احتجاج کرنے کا اعلان کر دیا ہے ، صوبائی حکومت سے مذاکرات کے بعد پنجاب اسمبلی کے سامنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نابینا افراد کے رہنماﺅں نے کہا کہ ہم بھی اسی معاشرے کا حصہ ہیں ، حکومت ہمیں سپیشل افراد کے کوٹے سے نوکریاں کیوں نہیں دے رہی۔ انہوں نے کہا کہ تین ماہ قبل بھی وزیر اعلیٰ پنجاب سے مذاکرات ہوئے تھے اور انہوں نے ہمیں روزگار دینے کا وعدہ کیا تھا لیکن آج تک وہ وعدہ وفا نہیں ہوسکا ، ہم درخواستیں دے دے کر تھک چکے ہیں لیکن ایسا محسوس ہوتا ہے کہ حکومت نے ہماری درخواستیں ردی کی ٹوکری میں پھینک دی ہیں ، ایک رہنما نے کہا کہ ان کی مسلم لیگ ن کے رہنما سردار زعیم قادری سے ملاقات ہوئی تو انہوں نے صاف جواب دے دیا کہ 31 مارچ تک اسمبلی کے سامنے دھرنا دئیے بیٹھے رہو لیکن کچھ بھی نہیں ہوگا ، ہم نے اپنے مطالبات کی منظوری کیلئے پولیس کا لاٹھی چارج بھی برداشت کیا لیکن ہمارے مسائل حل نہیں ہوئے اور اگر یہ سلسلہ نہ رکا تو ہم اسمبلی کے سامنے تادم مرگ بھوک ہڑتالی کیمپ میں بیٹھے رہیں گے۔ دوسری جانب حکومت کے ترجمان سردار زعیم قادری کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ہم نے نابینا افراد کو زیادہ نوکریاں دینے کیلئے کوٹے میں تین فیصد اضافہ کیا تھا لیکن اگر اس سے زیادہ اضافہ کیا گیا تو یہ باقی لوگوں کے ساتھ ناانصافی ہوگی , انہوںنے کہا کہ جن علاقوںمیں آسامیاںخالی ہیںان افراد کو وہیںپر نوکریاںدی جائیںگی ان کا یہ مطالبہ کہ انہیں اپنے آبائی اضلاع میںنوکریاںدی جائیںیہ فی الحال ممکن نہیں .

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…