اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )منگل کے روز اسلام آباد،کشمیر،گلگت بلتستان ، بالائی، وسطی پنجاب، خیبر پختونخوا اور شمال مشرقی بلوچستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق بدھ کے روز ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلودرہنے کے
علاوہ کشمیر، گلگت بلتستان ،بالائی پنجاب اوربالائی خیبر پختونخوا میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ تاہم ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ پنجاب کے بعض علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح کے اوقات میں دھند چھاۓ رہنے کا امکان۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی پنجاب اور شمالی بلوچستان میں بارش ہوئی۔خیبر پختونخوا: پٹن 14، بالاکوٹ 13، دیر (اپر11، لوئر 06)، مالم جبہ 11، میرکھانی، چراٹ، کاکول 09، کالام 06، پاراچنار 05، بنوں، دروش، چترال 04، سیدو شریف 02، پشاور، تخت بائی 01، کشمیر:مظفرآباد(سٹی 12، ایئر پورٹ 06)، گڑھی دوپٹہ 09، راولاکوٹ 04، کوٹلی 02، گلگت بلتستان : سکردو، استور 07، بونجی 02، گوپس 01،پنجاب: مری 07، اٹک 05، اسلام آباد (زیرو پوائنٹ، ایئر پورٹ 01)،بلوچستان: کوئٹہ (سمگلی 06، سٹی 03)، قلات 05، ژوب 03 اوردالبندین میں 02ت ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔جبکہ مالم جبہ 04،استور، سکردو 02 اور کالام میں 01 انچ برفباری ریکارڈ ہوئی۔آج ریکارڈ کیےگئےکم سےکم درجہ حرارت:لہہ ،پاراچنار منفی 4 0،گوپس منفی 03، کالام ، بگروٹ منفی02 اورمالم جبہ میں منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔