پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

سینٹ الیکشن میں ووٹنگ کا معاملہ دیکھنا پڑے گا فیصلہ رائے ہے یا ہدایت؟ شاہد خاقان عباسی نے بڑا بیان داغ دیا

datetime 2  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)مسلم لیگ نون کے رہنما اور سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ دیکھنا پڑے گا کہ فیصلہ ایک رائے ہے یا سپریم کورٹ کی ہدایت ہے۔احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ نون کے رہنما اور سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی

کا کہنا ہے کہ فیصلے کے مطابق آئینی ترمیم یا الیکشن کمیشن رولز میں تبدیلی کرنا پڑے گی، کیا وہ فیصلہ صرف ایک رائے ہے یا سپریم کورٹ کی ہدایت ہے، بہت سا ابہام بھی ہے۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ ف پاکستان نے کہا ہے کہ خفیہ رائے شماری ہو، سینیٹ الیکشن میں شفافیت برقرار رکھی جائے، ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے کہ ووٹ کی حیثیت کیا ہے، انہوں نے کہا یوسف رضا گیلانی کامیاب ہوں گے، جس سے پاکستان کی سیاست کو نیا رخ ملے گا۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے میں حکومتی ریفرنس کو قبول نہیں کیا گیا، سپریم کورٹ نے آئین کے مطابق خفیہ رائے شماری کو برقرار رکھا، سپریم کورٹ کا تفصیلی فیصلہ دیکھ کر پارلیمان طے کرے گی کہ کیا کرنا ہے۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جب تک پارلیمان ترمیم نہیں کرتی، الیکشن کا یہی سلسلہ رہے گا، حکومت آئینی ترمیم لائی، اس سے پیچھے ہٹ گئی، پھر آرڈیننس لے کر آئی۔انہوں نے کہا کہ یہ وہی حکومت ہے جس نے 20 پریزائیڈنگ افسروں کو اغوائ کیا، ووٹ

غائب کیئے، پتہ نہیں چلا کون اٹھا کر لے گیا،حکومت خود ووٹ چوری میں ملوث ہو تو عوام کیا توقع کریں گے؟شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ آج پھر نیب کورٹ میں پیشی تھی، ڈھائی سال گزرنے کے باوجود کیس وہیں پر ہے، قانون کہتا ہے کہ 30 دن میں کیس مکمل کرنا ہے۔سابق وزیرِ اعظم نے یہ بھی کہا کہ امید ہے کہ سینیٹ الیکشن میں کامیاب ہوں گے، مشترکہ امیدوار یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کیلئے پر امید ہیں۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…