اسلا م آباد (آن لائن) سینیٹ انتخابات جوڑ توڑ کا سلسلہ جاری،پی ڈی ایم نے حکومتی پیش کش ٹھکرا دی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے اپوزیشن کو خیبر پختونخوا ہ سے سینیٹ امیدواران بلا مقابلہ منتخب کرنے کی پیش کش کی ہے۔ تا ہم پی ڈی ایم کا حکومت کی پیش کش کا جواب دینے سے احتراز کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے سینیٹ سات جنرل نشستوں میں سے دو اپوزیشن کو دینے کی
پیش کش کی، حکومت کی پیش کش لے کر سینٹر تاج آفریدی نے مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں شاہد خاقان اور راجہ پرویز اشرف بھی موجود تھے۔ مولانا فضل الرحمن نے تاج آفریدی کو مشاورت کے بعد جواب دینے کا کہا تا ہم پی ڈی ایم نے تاحال حکومت کی پیش کش کا جواب نہیں دیا۔ پی ڈی ایم کی قیادت خیبرپختونخوا میں اپنی حکمت عملی کے تحت انتخاب لڑے گی۔