ماشا اللہ چینی 81 روپے کلو فروخت ہو رہی ہے،وزیرا عظم عمران خان کی اپنی معاشی ٹیم کو مبارکباد

12  دسمبر‬‮  2020

اسلام آباد( آن لائن) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ چینی کی قیمت نیچے لانے پر اپنی معاشی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمران خان نے لکھا کہ ملک بھرمیں چینی اوسطاً 81 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے جبکہ ایک ماہ پہلے چینی 102 روپے

فی کلو فروخت ہو رہی تھی۔ انہوں نے کہا کہ چینی کی قیمتوں کو نیچے لانے پر معاشی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔دریں اثنا وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ ایک ماہ کے دوران چینی کی اوسط قیمت میں 31 روپے فی کلو کمی ہوئی ہے۔ ہفتہ کے روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ بگڑا نظام بدلنے کی کوشش پر مستفید ہونے والے مزاحمت کرتے ہیں۔اگر طاقتور لوگ ہوں تو مزاحمت زیادہ ہوتی ہے لیکن اگر حکومت نیک نیت اور باہمت ہو تو آخرکار کامیاب ہوتی ہے۔علاوہ ازیں وفاقی حکومت کے ادارہ شماریات کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چینی کی قیمتوں میں مسلسل کمی ہورہی ہے اور گزشتہ ایک ہفتے کے دوران چینی کی فی کلو قیمت میں 6 روپے تک کمی ہوئی ہے۔رپورٹ کے مطابق چینی کی فی کلو قیمت 81 روپے فی کلو تک ہوگئی ہے، جبکہ سب سے سستی چینی سکھر میں 75 روپے فی کلو میں فروحت ہورہی ہے۔ادارہ شماریات کے مطابق بہاولپور، سیالکوٹ، فیصل آباد، کراچی، حیدر آباد

اور خضدار میں چینی کی فی کلو قیمت 80 روپے ہے جبکہ کوئٹہ میں چینی 81 روپے اور ملتان میں فی کلو قیمت 82 روپے ہے۔ ادارہ شماریات نے بتایا کہ لاہور، سرگودھا، گوجرانوالہ اور لاڑکانہ میں چینی کی فی کلو قیمت 85 روپے ہے جبکہ پشاور، اسلام آباد اور راولپنڈی میں چینی 85 سے 90 روپے فی کلو تک ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ملک میں چینی کی قیمت 100 روپے سے زائد ہوگئی تھی جبکہ درا?مدی چینی کے مارکیٹ میں آنے کے بعد حکومت کی جانب سے قیمتوں میں کمی کا دعویٰ کیا جارہا ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…