جمعرات‬‮ ، 01 اکتوبر‬‮ 2026 

لاہور: اپارٹمنٹ سے نوجوان لڑکی کی لاش ملنے کا مقدمہ درج، رات ساتھ گزارنے والا مقتولہ کا دوست گرفتار

datetime 10  جون‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) لاہور کے علاقے ڈیفنس میں ایک اپارٹمنٹ سے نوجوان خاتون کی لاش برآمد ہونے کے معاملے میں پولیس نے مقتولہ کے قریبی دوست کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق فضا نامی خاتون نے مذکورہ اپارٹمنٹ خود بک کروایا تھا، جہاں وہ اپنے دوست وقار یاسین کے ساتھ موجود تھی۔ ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ دونوں رات بھر اپارٹمنٹ میں رہے۔

تحقیقات کے دوران سامنے آیا کہ خاتون کی طبیعت بگڑنے پر وقار یاسین نے ریسکیو اہلکاروں سے رابطہ کیا، تاہم جب فضا کی موت کی تصدیق ہوئی تو وہ موقع سے فرار ہو گیا۔

پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مشتبہ شخص کا تعاقب کیا اور بعد ازاں اسے حراست میں لے لیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے میں قتل کے شبے کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا، اسی بنیاد پر مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

پولیس کے مطابق خاتون کی موت کی اصل وجہ اور واقعے کی مکمل حقیقت پوسٹ مارٹم رپورٹ موصول ہونے کے بعد ہی واضح ہو سکے گی، جبکہ مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…