دبئی میں فراڈ کرکے پاکستان بھاگ کر آنے والے ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی اور نواز شریف کے اہم ترین ساتھی سے متعلق تہلکہ خیز انکشافات سینئر صحافی نے کچا چٹھا کھول کر رکھ دیا

11  ‬‮نومبر‬‮  2020

اسلا آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر صحافی رانا عظیم کا نجی ٹی وی پروگرام میں حیرت انگیز انکشافات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بہت سے ارکان اسمبلی شور ڈالتے ہیں کہ پاکستانی پاسپورٹ کی عزت ہونی چاہیے ، جب نواز شریف کے قریبی ساتھی چوہدری نورالحسن تنویر جیسے لوگ

بیرون ممالک جا کر فراڈ کریں گے تو کیسے پاکستانی پاسپورٹ کی عزت ہوگی ؟رانا عظیم کے مطابق جب نواز شریف سعودی عرب میں تھے تب یہ شخص ان کے ساتھ وہاں سعودی عرب میں تھا اور جب نواز شریف واپس پاکستان آئے تو چوہدری نورالحسن تنویر ،نواز شریف کے اقامہ کے معاملات دیکھنے کے لئے دبئی میں موجود رہے لیکن وہاں پر انہوں نے پاکستانی آٹھ ارب روپے کا فراڈ کیا اور وہاں سے پلاننگ کے تحت پاکستان بھاگے، جس کی ان پر درجنوں ایف آئی آرز ہیں۔انہوں نے بتایا کہ چودھری نورالحسن تنویر باقاعدہ اوورسیز گلف مسلم لیگ ن کے جنرل سیکریٹری بھی ہیں لیکن وہاں پر جا نہیں سکتے کیونکہ اگر وہاں پر یہ جائیں گے تو فورا ًگرفتار ہوجائیں گے، انہوں نے کہا کہ میری سمجھ میں نہیں آتا کہ جس شخص پر اتنی ایف آئی آرز ہیں وہ کیسے الیکشن لڑ سکتا ہے اور آج ملتان میں اہم ترین لیگی رہنما بنا ہوا ہے اور آگے لوگوں کو پارٹی کی ٹکٹیں بانٹ رہا ہے۔پروگرام میں رانا عظیم نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ جب

قومی اسمبلی کے منتخب نمائندہ کے بارے میں دبئی میں یہ کہا جائے کہ یہ شخص یہاں سے اربوں روپے کا فراڈ کر کے بھاگا ہوا ہے تو کیسے پاکستان کی پارلیمنٹ کی عزت کی جائے گی؟ انہوں نے کہا کہ دبئی میں مقدمات عمران خان یا پاکستان پیپلز پارٹی نے نہیں درج کروائے بلکہ قانون

کے مطابق ان پر فراڈ کے مقدمات درج ہیں۔رانا عظیم کا یک اور حیران کن انکشاف کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جہاں ایم این اے چودھری نورالحسن تنویر نے بیرون ملک لوگوں سے فراڈ کیا وہیں انہوں نے نواز شریف کے داماد علی ڈار سے بھی فراڈ کیا ہے، جس کی تفصیلات جلد سابق سامنے لائی جائیں گی۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…