بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

فی کلو چینی کی قیمت میں حیرت انگیز کمی کا امکان

datetime 7  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق سیّد فخر امام نے کہا ہے کہ گندم درآمد کرنےکی وجہ ملکی پیداوار میں 18 سے 20 لاکھ ٹن کم پیداوارتھی، حکومت سندھ نے گندم کی کمی کے معاملہ کو اہمیت نہیں دی، نجی شعبہ نے 2 لاکھ 20 ہزار ٹن گندم درآمد کی ہے۔

گندم کی قیمتوں میں اضافہ کی وجہ کچھ عناصر کی جانب سے ذخیرہ اندوزی تھی، مجموعی طور پر 18 لاکھ ٹن درآمدی گندم جنوری تک ملک میں دستیاب ہو گی، ملک میں گندم کی کمی نہیں ہونے دی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے  وفاقی وزراءکے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر فخر امام نے کہا کہ اپریل 2020ءکے دوران حاصل ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق گندم کی پیداوار 25.2 ملین پیداوار حاصل ہوئی ہے جو مقررہ ہدف سے 18 سے 20 لاکھ ٹن کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ گندم کی پیداوار میں کمی کے باعث طلب و رسد میں توازن برقرار رکھنے کیلئے حکومت نے گندم درآمد کرنے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ گندم کی بین الاقوامی قیمت ہماری امدادی قیمت سے زیادہ تھی اور یہاں ایک ماحول پیدا کرکے منافع خوری کیلئے کچھ عناصر نے گندم ذخیرہ کی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے سرکاری سطح پر 66 لاکھ ٹن گندم خریدی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ شہریوں کو

گندم کی کمی نہیں ہونے دی جائے گی، گندم کی کمی کو پورا کرنے کیلئے 18 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں سے 2 لاکھ ٹن درآمد کی جا چکی ہے جبکہ نجی شعبہ کی درآمد کا ہدف 11 لاکھ ٹن ہے جس میں سے 8 لاکھ درآمد کی جا چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ

مجموعی طور پر 18 لاکھ ٹن درآمدی گندم جنوری تک ملک میں دستیاب ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ 40 ہزار ٹن گندم یومیہ ریلیز کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ گندم کی فی من قیمت 1475 فی من ہے جبکہ گندم پر حکومت 5 ارب روپے سبسڈی دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ

جیسے جیسے درآمدی گندم آئے گی قیمتیں بھی کم ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس صوبوں کی طرف سے جو اعداد و شمار آتے ہیں ان کو مدنظر رکھتے ہوئے جو کمی ہو اس کو پورا کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت گندم کی قلت نہیں ہونے دے گی۔

اس موقع پر وفاقی وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر نے کہا کہ صنعتی پیکیج سے پیداوار میں اضافہ ہو گا، صنعتی سرگرمیوں میں اضافہ سے ملکی معیشت کو مزید استحکام ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے سستی چینی درآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک لاکھ ٹن چینی

درآمد کی جا چکی ہے، حکومت کی طرف سے درآمدی چینی سے فی کلو قیمت میں 15 سے 20 روپے کلو کمی آئے گی، حکومت نے سستی چینی درآمد کی ہے اور کرشنگ بھی جلد شروع کر دی ہے جس سے قیمتوں پر اثر پڑے گا، ذخائر کم ہونے پر چینی درآمد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے دیئے گئے صنعتی پیکیج کو صنعتکاروں نے سراہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر صنعتی سرگرمیاں ماند پڑ جانے کے باوجود ہماری صنعتیں بہترین کارکردگی دکھا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صنعتی سرگرمیاں بحال ہونے سے روزگار کی صورتحال بھی بہتر ہو گی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…