منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

سعودی عرب اور عرب امارا ت نے پاکستان کا بڑا مسئلہ حل کردیا مشکلات میں گھر ی عمران خان کی حکومت کو بڑی خوشخبری سنا دی

datetime 5  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے آئی ایم ایف پروگرام کے تحت ایک اور سال کے لئے 4 ارب ڈالر کے قرض میں توسیع لینے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ اسلام آباد سردست قرضوں کی ادائیگی کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ روزنامہ جنگ میں مہتاب حیدر کی شائع خبر کے مطابق

وزارت خزانہ کے اعلیٰ عہدیدار نے تصدیق کی کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات 4 ارب ڈالر کے بقایہ قرضوں میں توسیع دینے کیلئے تیار ہیں۔ پاکستان نے سعودی عرب اور یو اے ای سے 4ارب ڈالر ڈپازٹس کی ادائیگی مزید ایک سال کیلئے موخر کرنے کیلئے اپنی بھر پور لابنگ شروع کردی ہے ،پاکستان کو 4ارب ڈالر کی رقم نومبر 2020 سے فروری 2021کے درمیان اداکرنی ہے ۔سعودی عرب نے نومبر 2019 میں 1 ارب ڈالر کا ڈپازٹس قرض اور دسمبر 2019 میں بھی 1 ارب ڈالر فراہم کیا تھا۔ایک ارب ڈالر کی تیسری قسط جنوری 2020 میں فراہم کی گئی تھی۔ پاکستان سعودی عرب کو ایک ارب ڈالر واپس کرچکا ہے جبکہ 2 ارب ڈالرز ابھی بھی اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے پاس ہیں۔ دوسری جانب متحدہ عرب امارات نے جنوری اور فروری 2020 میں 2 ارب ڈالر کے ڈپازٹس فراہم کیے تھے جن کی واپسی آئندہ سال کے آغازمیںہونی ہے ۔ اب اسلام آباد کو7 ارب ڈالر کے قرضوں کی واپسی موخر کرنا ہوگی جس میں

چین کے 3جبکہ متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کے دو، دو ارب ڈالر شامل ہیں ۔اس وقت اسٹیٹ بینک کے پاس موجود زرمبادلہ کے ذخائر کی مالیت 12ارب 12کروڑ ڈالر ہے ۔پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایکس ٹینڈیڈ فنڈ فیسیلٹی کے تحت جو 6ارب ڈالر کا پروگرام ہے اس میں بھی بیرونی فنانسنگ کی مدمیں چین ،عرب امارت اور سعودی عرب سے قرضوں میں تین سال کی توسیع پر اتفاق ہواتھا ۔ معاہدے سے انحراف کی صورت میں دونوں فریقین کیلئے مشکلات پیداہوسکتی ہیں ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…