اتوار‬‮ ، 27 اپریل‬‮ 2025 

ن لیگ تقسیم ہونے کے قریب، چوہدری نثار میدان میں آ گئے، شہباز شریف نے انتہائی اہم فہرست چوہدری نثار کے حوالے کر دی، 15 انتہائی اہم لیگی رہنما کب گرفتار ہو رہے ہیں؟ تہلکہ خیز انکشاف

datetime 18  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)سابق وزیر اعظم نواز شریف کی تقریر کے بعد پاکستان مسلم لیگ ن دوحصوں میں تقسیم ہونے کے دھانے پر پہنچ گئی ہے، چوہدری نثار علی خان میدان میں آ گئے،شہبازشریف نے بھی ہاتھ کھڑے کر تے ہوئے ہم خیال رہنماؤں کی فہرست چوہدری نثار کے حوالے کر دی،15مسلم لیگی رہنما ؤں کی رواں ہفتہ گرفتار ی کا امکان ہے،انتہائی معتبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ

گزشتہ روز میاں نواز شریف کی تقریر کے بعد پاکستان مسلم لیگ میں شدید پریشانی کی لہر دوڑ گئی ہے،نیب حراست میں شہباز شریف نے پارٹی کو مشکل وقت سے نکالنے کے لیے چوہدری نثار علی خان سے مدد مانگتے ہوئے سینکڑوں رہنماؤں کی فہرست بھی بھجوائی ہے کہ ان سے فوری طور پر رابطہ کر کے پارٹی کو بکھرنے سے بچایا جائے،شہباز شریف کی جانب سے پیغام میں کہا گیا کہ پارٹی کو مشکل وقت میں چوہدری نثار علی خان کی ضرورت ہے اور اس سلسلہ میں چوہدری نثار نے ہم خیال لیگی رہنماؤں سے رابطہ کر کے انہیں اگاہ کر دیا ہے کہ مسلم لیگ نظریہ سے کسی صورت نہ ہٹے گی اور کسی فرد واحد کی خاطر پارٹی کے مستقبل کو قربان نہیں کیا جا سکتا ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور میں رواں ہفتہ لیگی رہنماؤں کا اجلاس ہو گا جس میں شہباز شریف کی قیادت اور چوہدر ی نثار علی خان پر بھر پور اعتماد کرنے کے ساتھ علحیدہ حکمت عملی کا باقاعدہ اعلان کر دیا جائے گا،دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے بیانیہ سے اتفاق رکھنے والے سینئر رہنماؤں جن میں پندرہ نام فائنل ہوچکے ہیں انکی گرفتاریوں کا پلان بھی ترتیب دیا جا چکا ہے،جن میں راناثناء اللہ،مریم نواز،احسن اقبال سمیت دیگر بھی شامل ہیں،پندرہ رہنماؤں جن کے خلاف نیب مقدمات قائم ہیں اور وہ ضمانتوں پر رہا ہیں انکی ضمانتیں کینسل کروانے کے لیے نیب منگل کو باقاعدہ درخواستیں عدالت میں دائر کریگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…