گوجرانوالہ میں 16 اکتوبر کو ہر قیمت پر جلسہ ہوگا ن لیگ کا دو ٹوک اعلان

10  اکتوبر‬‮  2020

لاہور( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ گوجرانوالہ میں 16 اکتوبر کو ہر قیمت پر جلسہ ہوگا،جلسے کی کامیابی کے لیے عوام کے جوش و خروش سے ڈر کر حکومت کورونا کے پیچھے پناہ لینے کی تدابیر سوچ رہی ہے ۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومتی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ کورونا کا بہانہ بنا کر جلسہ رکوانے کے لئے عدالتی حکم نامہ حاصل کرنے کی کوششوں پر کام شروع کر دیا گیا ہے ،ان حالات سے پتہ چلتا ہے کہ گوجرانوالہ کا جلسہ کامیاب ہو چکا ہے۔دریں اثناپاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی زیر صدارت سینئر قیادت کا اہم اجلاس جاتی امراء رائے ونڈ میں منعقد ہوا ۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں احسن اقبال، سینیٹر پرویز رشید، رانا ثنا اللہ، محمد زبیر اور مریم اورنگزیب سمیت دیگر رہنما شریک ہوئے ۔ اجلاس میں پی ڈی ایم کے 16 اکتوبر کو گوجرانوالہ میں شیڈول کئے گئے جلسے، 12 اکتوبر کی مناسبت سے احتجاجی مظاہروں سمیت حکومت مخالف تحریک کے مختلف مراحل پر تفصیلی مشاورت کی گئی ۔ اجلاس میں حکومت کی جانب سے کسی بھی ممکنہ اقدام کے حوالے سے غوروخوض کیا گیا ۔ اجلاس میں مسلم لیگ(ن) کے قائد محمد نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے کے حوالے سے بھی غوروخوض کیا گیا۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…