اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)موٹر وے کیس میں شفقت کی گرفتاری اور اسکے اعتراف جرم کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اعلان کیا ہے کہ مرکزی ملزم عابد کو بھی جلد گرفتار کر لیں گے ، پولیس کی ٹیمیں اسے جلد ڈھونڈ نکالیں گی ۔
صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ ملزموں نے واردارت سے قبل شاہدرہ میں چھولے بھی کھائے ،دریں اثناڈی این اے میچ ہونے کے بعد شفقت نے پولیس کے سامنے اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ اس نے عابد کے ساتھ مل کر اب تک 11 وارداتیں کیں ،عابدعلی اور وہ ڈکیتی کی غرض سے ہی موٹر وے پر کھڑی خاتون کی گاڑی کے پاس گئے تھے ۔ جب انہوں نے لوٹ مار کر لی اور دیکھا کہ کوئی نہیں آ رہا تو انہوں نے خاتون کو گاڑی سے نکالا اور جھاڑیوں میں لے جا کر قبیح فعل انجام دیا ۔ موٹر وے پر جب جرم کو انجام دیتے ہوئے پولیس پہنچی تو فائرنگ کی آواز سننے کیبعد وہ وہاں سے فرار ہو گئے ۔ اس نے بتایا کہ وہ اور عابد دو دنوں تک ایک ساتھ ہی تھے لیکن پھر وہ وہاں سے مفرور ہو گیا اور میں خود لاہور آ گیا اور پھر میں بھی یہاں سے غائب ہو گیا ۔ شفقت نے بتایا کہ اسے معلوم نہیں ہے کہ اس وقت عابد کہاں پر ہے۔