اتوار‬‮ ، 13 ستمبر‬‮ 2026 

عمران خان پمز ہسپتال منتقل

datetime 12  جون‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کو جمعرات کی شب اڈیالہ جیل سے سخت سیکیورٹی انتظامات کے تحت اسلام آباد منتقل کیا گیا۔

اطلاعات ہیں کہ انہیں طبی معائنے اور علاج کی غرض سے پمز ہسپتال لے جایا گیا، تاہم اس حوالے سے حکام کی جانب سے باضابطہ تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔دوسری جانب عمران خان سے ملاقات کے معاملے میں بھی پیش رفت کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان ایک بار پھر رابطہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں آئندہ چند گھنٹوں میں ملاقاتوں کے حوالے سے کوئی اہم پیش رفت متوقع ہے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ رابطہ حکومتی سطح کے اعلیٰ حکام کی جانب سے کیا گیا۔قبل ازیں قومی اسمبلی میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے مطالبہ کیا تھا کہ پارٹی رہنماؤں کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت دی جائے تاکہ وہ ان سے سیاسی معاملات پر رہنمائی حاصل کر سکیں۔انہوں نے کہا کہ پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی، تاہم اس کے صرف دو اجلاس منعقد ہو سکے۔ ان کا مؤقف تھا کہ پی ٹی آئی بغیر کسی شرط کے پارلیمانی عمل کا حصہ ہے، لیکن گزشتہ 34 ہفتوں سے پارٹی قیادت کو اپنے بانی سے ملاقات کا موقع نہیں دیا گیا۔بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ پارٹی اپنے نااہل قرار دیے گئے رہنماؤں کی کمی محسوس کر رہی ہے اور ان کے تحفظات کو سنجیدگی سے سنا جانا چاہیے۔

انہوں نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے درخواست کی کہ وہ ملاقات کے لیے مناسب رولنگ دیں۔خطاب کے اختتام پر انہوں نے اعلان کیا کہ پی ٹی آئی ارکان ایوان سے واک آؤٹ کر رہے ہیں اور آئندہ کے لائحہ عمل پر مشاورت کے بعد فیصلہ کیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)


ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…