جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

’’اب ڈومور نہیں ،پاکستان کو عزت دینے کا وقت آگیا‘‘ 27لاکھ افغان مہاجرین کو سنبھالنے کیساتھ پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف جنگ کس طرح لڑی؟برطانیہ کے ریٹائرڈ میجر نے دنیا کو بتا دیا

datetime 20  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ کے (ر) میجر جوناتھ ڈیوڈ نے اپنے ایک آرٹیکل میں لکھا ہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی قیادت میں پاکستان کا امن بحال ہوا۔برطانوی شاہی جوڑے کے دورے سے پاکستان کا ایک مثبت تاثر ابھرا۔

پاکستان میں اندرونی سکیورٹی کی صورتحال بہتر ہو چکی ہے۔برطانوی (ر) جنرل میجر کا کہنا ہے کہ 2009اور 2010 میں کئی بار پاکستان گیا۔اس وقت پاکستان کو کئی مسائل کا سامنا تھا۔پاکستان افغان بحران کے باعث 27لاکھ افغان مہاجرین کو سنبھال رہا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ یمن اور افغانستان میں بھی جنرل قمر جاوید باجوہ نے کردار ادا کر کے اپنا آپ منوایا۔ان کی خدمات کو دیکھتے ہوئے انہیں توسیع ملی۔جنرل قمر جاوید باوجوہ کی قیادت میں پاکستان نے سرحدوں کو منظم کیا۔انہوں نے اپنے آرٹیکل میں مزید لکھا کہ حالیہ اقدامات سے واضح ہوتا ہے کہ پاکستان نے کس طرح اپنی انٹرنل سکیورٹی کو تبدیل کر دیا ہے۔آرمی پبلک سکول پشاور میں دہشت گردی کے بعد صورتحال میں بہتری آئی۔دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کے مثبت نتائج نکلے۔تحریک طالبان پاکستان اور حقانی نیٹ ورک کے خلاف کاروائیاں کی جا رہی ہیں۔پاکستانی اقدامات دہشتگردوں کے خلاف موثر عزم کا اظہار ہیں۔بہتر ہوتی سکیورٹی اور اقتصادی صورتحال کے ساتھ پاکستان علاقائی اور عالمی سطح پر بتدریج ابھر رہا ہے۔ برطانوی (ر) میجر جوناتھ ڈیوڈ نے کہا کہ اب اس کا وقت نہیں کہ پاکستان سے مزید کوئی مطالبہ کیا جائے بلکہ اب وقت ہے کہ دنیا پاکستان کو مزید عزت دے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…