اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے بھارت کو کرتار پور کے بعد ایک اور بڑی پیشکش کر دی ہے۔ معروف بھارتی صحافی ” برکھا دت “ نے اپنے ٹویٹر پر جاری پیغام میں بتایا کہ میڈیا سے گفتگو کے دوران عمرا ن خان نے ہمیں بتایا کہ وہ کرتار پور کوریڈور کے بعد نیلم وادی میں واقع مندر ” شاردا پیتھ “ کو بھی بھارتی یاتریوں کیلئے کھولنے کیلئے تیار ہیں ۔ بھارتی صحافی نے بتایا کہ عمران خان نے کہا کہ ” جی ہاں میں ہندووں یاتریوں کیلئے مذہبی مقامات کھولنے کیلئے تیار ہوں ۔“برکھا دت کا اپنے ایک اور ٹویٹ میں
کہناتھا کہ وزیراعظم عمران خان نے ہمیں بتایا کہ ” وہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ کسی بھی وقت بات چیت کیلئے تیار ہیں ۔ عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کی سائیڈ لائنز پر طے پانے والی وزراءخارجہ کی ملاقات منسوخ کرنے کرنے کو” برا جواب “ قرار دیا اور کہا کہ میں کوشش ہی کر سکتاہوں، میں جانتا ہوں بھارت میں جلد الیکشن ہونے والے ہیں ، ہم ان کے اختتام تک انتظار کریں گے ۔واضح رہے کہ وزیر اعظم نے 28 نومبر کو کرتارپور کوریڈور کا سنگ بنیاد رکھا تھا۔