بینظیر بھٹو قتل کیس: ضمانت منسوخی سے متعلق درخواست پر ملزم سعود عزیز اورخرم شہزاد اور دیگر فریقین کو نوٹسز

16  ‬‮نومبر‬‮  2017

اسلام آباد (آن لائن ) سپریم کورٹ نے بے نظیر بھٹو قتل کیس میں سزا یافتہ ملزمان کی ضمانت منسوخی سے متعلق درخواست پر ملزم سعود عزیز اورخرم شہزاد اور دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کردیئے ہیں ۔ سانحہ لیاقت باغ میں شہید ہونے والے پیپلزپارٹی کے کارکن کی بیوہ کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت جسٹس اعجازافضل کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی ، درخواست گزار کی جانب سے سردار لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ پیش ہوئے

اور دلائل دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ملزم سعود عزیز اور خرم شہزاد کی ضمانت سے متعلق لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کیا ہے ،ملزمان کو ضمانت ملنے کے بعد ایک ملزم کو ایس ایس پی اسپیشل برانچ لگادیا گیا ہے ،اس پر جسٹس اعجازافضل نے کہا کہ فریقین کو نوٹس جاری کرر ہے ہیں ، عدالت عظمیٰ نے سابق سی پی ا و روالپنڈی سعود عزیزاور ایس ایس پی سپیشل برانچ خرم شہزاد سمیت تمام فریقین کو نوٹسز جاری کردیئے ہیں ۔ یا د رہے کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے بینظیر بھٹو قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے دونوں پولیس افسران کو 17،17سال کی سزا کا حکم دیا تھا ، تاہم ملزمان کی جانب سے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کو ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا تھا جس پر لاہور ہائی کورٹ نے دونوں ملزمان کو ضمانت پر رہائی کا حکم دیا تھا جس کیخلاف سانحہ لیاقت باغ میں شہید ہونے والے پیپلزپارٹی کے ایک کارکن کی اہلیہ نے درخواست دائر کررکھی ہے ۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…