پیر‬‮ ، 24 اگست‬‮ 2026 

این اے 120 کے الیکشن کا اثر، مریم نواز کے ساتھ اب کیا ہو گا؟ حیرت انگیز انکشافات

datetime 17  ستمبر‬‮  2017 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی و تجزیہ کار ہارون الرشید نے ایک ایک نجی ٹی وی چینل پر میزبان کامران شاہد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ این اے 120 کے الیکشن کا اثر سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کے سیاسی مستقبل اور میاں شہباز شریف پر بھی پڑے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سابق وزیراعظم میاں محمد نواز نواز شریف کو تو اب کوئی چیز واپس نہیں لاسکتی، سینئر صحافی نے کہا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو سزا ہونے یا ان کی نااہلی کا خدشہ بہت کم ہے،

اگر انہیں اگر توہین عدالت پر سزا ہوئی تو وہ برائے نام ہی ہوگی، اگر فرض کر لیا جائے کہ انہیں سزا ہو گی تو پھر کھیل تبدیل ہو سکتی ہے۔ اس گفتگو کے دوران سینئر تجزیہ کار مجیب الرحمن شامی نے کہا کہ یہ عام الیکشن تو نہیں اسے خاص الیکشن ہی کہا جائے تو بہتر ہے کیونکہ اس کے نتائج انتہائی دور رس اثرات مرتب کریں گے اور مریم نواز کے سیاسی مستقبل پر بھی اس کے اثرات مرتب ہوں گے، اب تک جتنے سروے ہوئے ہیں ان میں زیادہ رائے یہی ہے کہ مسلم لیگ (ن) جیت رہی ہے لیکن اپ سیٹ بھی ہو سکتا ہے۔ اس گفتگو کا حصہ بنتے ہوئے سینئر کالم نگار اور تجزیہ کار ایاز امیر نے کہا کہ اگر کلثوم نواز کی لیڈ 60 ہزار سے کم ہوئی تو اس کا مطلب یہ ہو گا کہ ن لیگ ہار گئی، انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا چہرہ بتا رہا ہے کہ وہ تاحیات نا اہل ہوئے ہیں جبکہ اسحاق ڈار کا چہرہ بھی سب کچھ بتا رہا ہے۔ اس خصوصی گفتگو میں سینئر تجزیہ کار پروفیسر ڈاکٹر حسن عسکری نے کہا کہ یہ انتخابات جو جماعت بھی جیتے اڑتالیس گھنٹے کے بعد یہ تاریخ کا حصہ بن جائے گا لیکن نواز شریف اور ان کے خاندان کا مستقبل نیب کیسز سے متعلق ہے اور اس کا بائی الیکشن سے کوئی تعلق نہیں۔ اس موقع پر معروف تجزیہ کار ڈاکٹر معید پیرزادہ نے کہا کہ نواز شریف اب طاقت کا محور نہیں رہے اور یہ ضمنی انتخابات مریم نواز کے سیاسی مستقبل کے لیے اہم ہے

تاہم مریم نواز اس انتخابی مہم کو ٹھیک طریقے سے نہیں چلا سکیں۔ سیاسی امور کے ماہر اور قومی روزنامہ کے گروپ ایگزیکٹو ایڈیٹر سلمان غنی نے اس بارے میں کہا کہ اگر آپ زمینی حقائق دیکھیں تو ان انتخابات کو ایشو بنانے کی کوشش کی گئی، انہوں نے کہا کہ میں نہیں سمجھتاکہ آپ ن لیگ کی سیاست سے شریف خاندان کو مائنس کرکے دیکھ سکتے ہیں۔ اس پروگرام میں مظہر عباس نے بذریعہ ٹیلی فون بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ سے شریف خاندان کی نظرثانی اپیلیں مسترد ہونے کے بعد اس حلقہ کا نتیجہ خاصی حد تک غیر اہم ہوگیا ہے،

انہوں نے کہا کہ یہ کہنا کہ حلقہ این اے 120 کا فیصلہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف ہوگا یا فیصلے کے مطابق ہوگا، یہ دونوں باتیں سپریم کورٹ کی توہین ہی سمجھی جائیں گی، انہوں نے کہا کہ میرا خیال میں مسلم لیگ (ن)کی پریشانیاں کم نہیں ہوئیں بلکہ یہ بڑھتی ہوئی نظرآ رہی ہیں۔ اس کے علاوہ ماہر قانون جسٹس (ر) شائق عثمانی نے بھی ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میاں محمد نوازشریف کے لیے صدر مملکت کی طرف سے معافی کے حوالے سے دیکھا جائے تو سزا تو معاف ہوسکتی ہے لیکن میاں محمد نوازشریف تو نااہل ہوئے ہیں، اس صورت میں وہ معافی کے اہل نہیں ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…