منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

یونیورسٹی کے باہر دھماکہ

datetime 9  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹنڈو جام(مانیٹرنگ ڈیسک) صوبہ سندھ کے ضلع حیدرآباد کے علاقے ٹنڈوجام میں واقع سندھ زرعی یونیورسٹی کے باہر سائیکل میں نصب ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کے نتیجے میں ایک رینجرز اہلکار زخمی ہوگیا۔ابتدائی معلومات کے مطابق یاسر نامی رینجرز اہلکار معمولی زخمی ہوئے جنھیں کمبائنڈ ملٹری ہسپتال (سی ایم ایچ) حیدرآباد منتقل کردیا گیا۔
ریموٹ کنٹرول بم ایک سائیکل میں نصب تھا جو مرکزی حیدرآباد۔میرپورخاص روڈ پر رینجرز کی گاڑی کے نزدیک دھماکے سے پھٹ گیا۔رینجرز اہلکار زرعی یونیورسٹی کے باہر تعینات تھے اور سیکیورٹی وجوہات کی بناء پر وہاں پیٹرولنگ کر رہے تھے۔
رپورٹس کے مطابق دھند کی وجہ سے رینجرز اہلکار سائیکل پر توجہ نہیں دے سکے۔واقعے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں نے ایک مشتبہ شخص کو جائے وقوع سے گرفتار کرلیا جبکہ اس حوالے سے بھی رپورٹس سامنے آئی ہیں کہ جائے وقوع سے ایک اور ریموٹ کنٹرول بھی برآمد کیا گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…