ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

آذر بائیجان کی خاتون نے کس چیز پر قرآن تحریر کر دیا؟ کتنے سال لگ گئے؟ جان کر آپ سبحان اللہ کہہ اٹھیں گے

datetime 2  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

باکو(این این آئی) آذربائیجان کی ایک فن کارہ نے 3 سال کی محنت سے باریک ریشم پر قرآن مجید تحریر کیا ہے جس کی تصاویر دنیا بھر میں مقبول ہورہی ہیں۔یہ قرآن مجید تنزیلے محمد زادے نے اپنے ہاتھ سے تحریر کیا ہے اور اسے سونے اور چاندی سے لکھا گیا ہے۔
تنزیلے ایک پروجیکٹ کے طور پر مکمل قرآنی متن کو خوشخط انداز میں لکھنا چاہتی تھیں لیکن وہ کچھ منفرد کرنے کی خواہاں تھیں، بہت سوچ بچار کے بعد ان کے ذہن میں خیال آیا کہ کیوں نہ قرآن مجید کو باریک اور نفیس ریشم پر لکھا جائے جو اپنی جگہ خود ایک چیلنج تھا۔
اس کے لیے تنزیلے محمد زادے نے ایک لیٹر سے زائد مائع سونا اور چاندی استعمال کیا اور نرم ریشم پر احتیاط سے آیات تحریر کیں۔ اس طرح قرآن کا ہر صفحہ ریشم سے بنایا گیا ہے جس کی لمبائی 11.4 انچ اور چوڑائی 13 انچ ہے اور بہت قیمتی ریشم پر بنایا گیا ہے۔
دنیا بھر میں اس کی تصاویر سوشل میڈیا پر مقبول ہوئی ہیں اور اسے ترکی کی وزارتِ برائے مذہبی امور کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔33 سالہ تنزیلے اس وقت ترکی کی مارمرا یونیورسٹ میں اسلامی تاریخ کی طالبہ ہیں اور انہیں اپنی اس تخلیق پر بہت فخر ہے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…