رائے ونڈ (آن لائن)تبلیغی اجتماع کا دوسرا مرحلہ مولانا ابراہیم جمیل کی اجتماعی دعا کے بعد اختتام پذیر ہوگیا، اللہ کے رستے میں وقت لگانے والے ہزاروں فرزندان اسلام پنڈال میں موجود ہیں جو تشکیل کے بعد تبلیغ دین کے لئے نکلیں گے جبکہ باقی لاکھوں مندوبین اپنے آبائی شہروں کیلئے روانہ ہوگئے ہیں ، اجتماعی دعا میں لاکھوں مندوبین کے ہمراہ امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق ،مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب مرزا جاوید بھی شریک ہوئے ،انہوں نے کہا کہ اسلام ہمیں ایک دوسرے کے کام آنے کا درس دیتا ہے ،اجتماع کے دونوں مراحل امن و امان کے ساتھ پایہ تکمیل تک پہنچنے پر سرکاری اور اجتماع کی انتظامیہ نے شکرانے کے نوافل ادا کئے ۔ اجتماعی دعا کے وقت رقت آمیز مناظر نظر آئے لاکھوں افراد اللہ کے حضور اپنے گناہوں کی معافی، دین الٰہی کی سربلندی،سنت نبوی ؐ پر عمل پیرا ہونے کی توفیق ،پاکستان کی سا لمیت،ملک دشمنوں سے تحفظ ،بیماریوں سے شفاء،آسمانی آفات کے ٹالے جانے کی دعائیں مانگتے ہوئے زارو قطار رو رہے تھے ،آہوں اور سسکیوں سے پرسوز آمین کی صداؤں سے پنڈال گونج رہا تھا، دعا سے قبل مرکزی امیر حاجی عبدالوہاب نے بیان کیا جبکہ نماز فجر کے بعد مولانا خورشید نے ہدایات دیتے ہوئے فرمایا کہ اللہ کے ساتھ اپنا تعلق استوار کرنا بہت بڑی بات ہے پیارے پیغمبر حضرت محمد رسول اللہ ﷺ کے فرمان کے مطابق ہم اللہ تعالیٰ پر بن دیکھے ایمان لائے اور ایک ایسی عظیم ہستی جس کو کسی مسلمان نے آج تک دیکھا ہی نہیں اسے اپنا خالق و مالک اور رب کائنات تسلیم کر کے غیب پر ایمان لے آئے اور اس کے احکامات کے سامنے سرتسلیم خم کر لیا ،جو بھی انسان نبی مکرم ؐ کا کلمہ پڑھ کر اللہ تعالیٰ کے ساتھ اپنے رابطے کو مضبوطی سے قائم رکھتا ہے تو پھر اللہ اسے کبھی تنہا نہیں چھوڑتا اور قدم بقدم ہر حال میں اس کو دنیا میں بھی اور آخرت میں بھی عظیم مرتبوں سے نوازتا ہے اور اسے دنیا و آخرت میں رسوائی سے بھی بچاتا ہے ،اللہ تعالی نے قرآن پاک میں اپنے ساتھ محبت کا معیار نبی اکرم ﷺ کی سنت مبارکہ پر سختی سے کاربند رہنے کو قرار دیا ہے ،اللہ نے فرمایا کہ اے میرے پیغمبر کہہ دیجئے کہ اگر تم اللہ سے محبت رکھنا چاہتے ہو تو یہ آپ ؐ کی اتباع کریں اللہ ان سے محبت کرے گا ، انہوں نے کہا کہ اسلام عملی زندگی کا نام ہے زبانی دعووں کی دین میں کوئی اہمیت نہیں ہے ،مسلم اُ مہ عمل کی دنیا میں آئے احکام الٰہی اور سنت نبوی ؐ کے مطابق دنیاوی زندگی کے تمام اعمال کو ڈھال لے اسی سبب اللہ تعالیٰ ان کیلئے اپنی رحمتوں اور عنا ئیات کا سلسلہ شروع کردے گا ۔
وہ کون سا مسلمان ہے جسے اللہ پاک کبھی تنہا نہیں چھوڑتا ؟ مولانا طارق جمیل کے ایمان افروز بیان نے سب پر رقت طاری کردی ۔۔۔ فضا اشک بار
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے متعلق بڑافیصلہ
-
’بیوی، بچے بضد تھے کہ مری دیکھنا ہے‘: وین حادثے میں پانچ بچوں، اہلیہ اور والدہ کو کھونے والے ملتان ک...
-
سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن سے متعلق بڑا فیصلہ
-
پاکستان میں محرم الحرام کا چاند کب نظر آئیگا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا
-
حکومت کا تنخواہ دار طبقے کے 4 سلیبس پر ٹیکس میں کمی اور سرچارج ختم کرنے کا اعلان
-
پی ٹی اے نے موبائل فون صارفین کو اہم سہولت فراہم کر دی
-
یکم محرم الحرام اور یوم عاشور کب ہوگا؟ماہرین فلکیات نے پیش گوئی کردی
-
سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری
-
راولپنڈی: مقامی ہسپتال کی نرس سے اجتماعی زیادتی , ملزمان نے ویڈیو بھی بنائی
-
یکم جولائی سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام صارفین کو کتنی رقم ملے گی؟ بڑی خوشخبری آگئی
-
پاکستان ، قرعہ اندازی میں کروڑ پتی بننے والے خوش نصیبوں کا اعلان
-
سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں آج بھی بڑی کمی ریکارڈ
-
عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی
-
عمران خان پمز ہسپتال منتقل



















































