جمعرات‬‮ ، 18 جون‬‮ 2026 

’’قرآن کریم کلام حق‘‘ 1400 سال قبل بتائی گئی بات کے آگے سائنسدانوں نے گھٹنے ٹیک دیئے

datetime 13  اکتوبر‬‮  2016 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بلا شبہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے آپ ﷺ پر نازل کی جانے والی آخری کتاب کا ایک ایک حرف سچ ہے لیکن غیر مسلموں کی جانب سے قرآن پر اعتراضات اٹھانے کا سلسلہ عرصہ دراز سے چلا آ رہا ہے۔ لیکن اب سائنسدانوں نے جو موت کے بعد زندگی کے قائل نہیں تھے قرآ ن کریم کے آگے گھٹنے ٹیک دیئے۔ مسلمانوں کا عقیدہ ہے کہ موت کے فوراً بعد ایک اور زندگی کا آغاز ہو جاتا ہے، پہلے عالم برزخ اور پھر عالم حشر، ان دونوں جہانوں میں آدمی زندہ ہوتا ہے۔ اب سائنسدانوں کی تحقیق میں اس اسلامی عقیدے کا ایسا ثبوت سامنے آ گیا ہے کہ سن کر آپ کا ایمان اور بھی مضبوط ہو جائے گا۔ سائنسدانوں کی اس نئی تحقیق میں ثابت ہوا ہے کہ ’’جب انسان سانس لینا بند کرتا ہے اور موت کے منہ میں جاتا ہے تو سینکڑوں جینز جاگ جاتے ہیں اور وہ آدمی کو دوبارہ زندہ کر دیتے ہیں۔ یہ جینز اور خلیے آدمی کو موت کے بعد 4دن تک زندہ رکھتے ہیں۔‘‘ ’’ڈیلی سٹار ‘‘کی رپورٹ کے مطابق جو لوگ ہارٹ اٹیک، شدید زخمی ہو کر یا دم گھنٹے سے مرتے ہیں وہ مرنے کے بعد زیادہ دن تک زندہ رہتے ہیں۔
یہ تحقیق یونیورسٹی آف واشنگٹن کے ماہرین نے کی ہے۔ تحقیقاتی ٹیم کے رکن، مائیکروبیالوجی کے پروفیسر پیٹر نوبل کا کہنا تھا کہ ’’یہ تصور بہت دلچسپ ہے۔ ہماری تحقیق میں ثابت ہوا ہے کہ جب ہمارا جسمانی نظام کام کرتا چھوڑ دیتا ہے اور ہم مر جاتے ہیں تب بھی ہم زندہ ہوتے ہیں۔ یہ بہت حیران کن دریافت ہے۔ یہ بات عجیب و غریب تو ہے مگر بہت فائدہ مند بھی ہے۔انسان کے مرنے کے بعد زندہ ہونے والے جینز کئی طرح کے کام سرانجام دیتے ہیں جو مجموعی طور پر انسان کو واپس زندگی کی طرف لاتے ہیں۔ اس سے بھی زیادہ حیران کن بات یہ ہے کہ مرنے کے بعد انسان کے ’’افزائش اور نشوونما‘‘ کے جینز بھی متحرک ہو جاتے ہیں ۔



کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…