جمعرات‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2025 

عالمی طاقتوں میں سے کسی ایک فریق کے انتخاب میں دلچسپی نہیں،امارات

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابوظہبی(این این آئی)متحدہ عرب امارات کی طرف سے یہ واضح کیا گیا ہے کہ وہ عالمی منظر نامے میں کسی فریق کے انتخاب میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتا تاہم امریکہ اماراتی دفاع یقینی بنانے کے لیے مضبوط اور غیر متزلزل وعدوں کا مطالبہ کیا ہے۔امارات کی طرف سے یہ موقف ایسے حالات میں سامنے آیا جب امارات اور سعودی عرب ایرانی جوہری اور میزائل سے پوری طرح چوکس ہیں۔

اور چین کے ساتھ ایک بڑے تجارتی شراکت دار کے طور پر تعلقات کو مستحکم کر رہے ہیں۔روس کے ساتھ اوپیک پلس کے ایک ساتھی ممبر کے طور پر قربت میں ہیں۔ جبکہ متحدہ عرب امارات اسرائیل کے ساتھ بھی معاہدات کر چکا ہے۔دونوں اہم خلیجی ملکوں کی طرف سے خطے کے لیے امریکی یقین دہانیوں کے باوجود اپنی سلامتی کے بڑے ضامن امریکہ کی طرف سے اسلحے کی فروخت پر لگائی گئی پابندیوں پر تشویش رکھتے ہیں۔متحدہ امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کے سفارتی مشیر انور قرقاش ہمیں اپنی سلامتی کے لیے ایسے شراکت داروں کی ضرورت ہے کہ جو ہماری دفاعی صلا حیت کو بہتر کرنے میں مدد دے سکے اور خطے کی کشیدگی میں کمی کے لیے بھی کردار ادا کر سکیں۔ جن کی توجہ معاشی ترقی اور خطے کی طرف سے عالمی چیلنجوں کو نمٹانے کے لیے اشتراک پر ہو۔اماراتی سفارتی مشیر نے ابو ظہبی میں سٹریٹجک ڈیبیٹ میں اپنے خطاب کے دوران کہاکہ ہمارا امریکہ کے ساتھ سلامتی کی حکمت عملی کے حوالے سے شروع سے ہی تعلق غیر واضح انداز کا ہے۔ یہ آج بھی اہم ہے کہ ہم ٓیہ دیکھیں اور یقینی بنائیں کہ اس تعلق پرواضح طور اعتماد کرسکیں۔ اس کے لیے ‘ کوڈیفائڈ اور غیر متزلزل وعدوں کی ضرورت ہے۔اماراتی سفارتی مشیر انور قرقاش نے اس موقع پر یہ بھی کہاکہ امارات کی طرف سے اس امر سے گریز کی کوشش جاری رہے گی کہ وہ اپنے ان امور کے لیے کسی ایک یا دونوں پر انحصار کیے رکھے۔ کیونکہ معاشی خوشحالی اور قومی سلامتی کے لیے دنیا میں تعلقات کے حوالے سے توازن اور تنوع ضروری ہے۔انہوں نے یہ بات بھی زور دے کر کہی امارات کو عالمی طاقتوں کے درمیان ایک فریق کے انتخاب میں دلچسپی نہیں ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ عالمی سطح پر جاری ہنگامہ خیزی کے ماحول میں نپی تلی اپروچ اختیار کی جائے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…