اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

بھارت کا افغانستان میں 20 کروڑ 36 لاکھ ڈالر سے ڈیم کی تعمیر کا منصوبہ

datetime 11  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل (آن لائن) بھارت نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ڈیم بنانے کا با ضابطہ اعلان کی کر دیا جس پر 20 کروڑ 36 لاکھ ڈالر کی لاگت آئے گی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے کے مطابق شہتوت نامی ڈیم کی تعمیر سے کابل کے 20 لاکھ سے زائد شہریوں کو صاف پانی پینے کی سہولت میسر ہو سکے گی، اور ملک بھر میں آبپاشی

کے نظام میں بہتری آئے گی۔ماہرین کے خیال میں یہ نیا منصوبہ انڈیا کے افغانستان میں بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کی علامت ہے۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی افغان صدر اشرف غنی کے ساتھ ویڈیو لنک کے ذریعے رابطے کے دوران ڈیم کی تعمیر کا معاملہ بھی زیر بحث آیا تھا۔افغانستان کے صدارتی محل میں دونوں ممالک کے نمائندوں نے ڈیم کی تعمیر کے معاہدے پر دستخط کیے۔گذشتہ سال نومبر میں انڈیا نے افغانستان کے لیے کئی ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کیا تھا جن میں شہتوت ڈیم کی تعمیر بھی شامل ہے۔انڈیا کا افغانستان میں آٹھ کروڑ ڈالر کی لاگت کے 150 کمیونٹی پراجکٹس بھی شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ویڈیو لنک اجلاس کے دوران صدر اشرف غنی نے انڈیا کے افغانستان کی ترقی میں کردار ادا کرنے پر وزیراعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا تھا ۔ اشرف غنی کا کہنا تھا کہ وسطی ایشیا کے لیے افغانستان کا پر امن ضروری ہے۔شہتوت ڈیم دریائے کابل پر تعمیر کیا جائے گا جس کی تکمیل میں چھ سال کا عرصہ لگے گا۔افغانستان کے واٹر مینجمینٹ محکمے کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ ڈیم میں دس لاکھ 46 ہزار کیوبک میٹر پانی ذخیرہ کرنے کی سہولت ہوگی جس سے ملک میں پانی کا بحران کچھ حد تک کم ہو سکے گا۔ترجمان کا کہنا تھا کہ کابل شہر کی آبادی تیزی سے بڑھ رہی ہے اور 70 فیصد آبادی کو نلکے کے پانی

تک رسائی حاصل نہیں ہے۔اس سے قبل انڈیا نے افغانستان میں دو ارب ڈالر کی لاگت کے کئی ترقیاتی منصوبے مکمل کیے ہیں جن میں پارلیمان کی عمارت اور ایران کے ساتھ سرحد پر ہائیڈرو الیکٹرک ڈیم کی تعمیر شامل ہے۔ اس کے علاوہ بھی انڈیا افغانستان میں کئی تعمیراتی منصوبے مکمل کر چکا ہے۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…