ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

مسلمانوں پر سفری پابندیوں کا خاتمہ نئے امریکی صدر نے ٹرمپ کی کئی متنازع پالیسیاں ختم کردیں

datetime 21  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدر جو بائیڈن نے 78 سال کی عمر میں امریکا کے 46 ویں صدر کی حیثیت سے منصب سنبھالتے ہی کئی صدارتی حکم ناموں پر دستخط کردیئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاوس کی پریس سیکریٹری جین ساکی نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ وہ

پریس کی آزادی کی دل کی گہرائیوں سے قدرکرتی ہیں،امریکیوں کو سچ اور حقائق سے آگاہ رکھنا ہمارا مقصد ہے۔جین ساکی کے مطابق صدر بائیڈن نے پہلا حکم کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے جاری کیا ہے، جبکہ ٹرمپ انتظامیہ کی متازع پالیسیوں کو ختم کرنے کے لیے متعدد حکم نامے جاری کیے ہیں۔وائٹ ہاوس کی پریس سیکریٹری کاکہنا تھا کہ صدر نے سفارتکاری کے ذریعے ایران کے جوہری پروگرام اور دیگر خدشات دور کرنے کا کہا ہے، کیونکہ ہم چاہتے ہیں ایران دوبارہ جوہری معاہدے میں شامل ہو۔امریکی میڈیا کاکہنا تھا کہ امریکی صدر بائیڈن نے پہلے روز 17 ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے، زیادہ تر حکم نامے ٹرمپ کی متنازع پالیسیوں کوختم کرنے کے لیے ہیں۔نئے امریکی صدر بائیڈن نے تمام وفاقی املاک پر ماسک لازمی قرار دینے کے بل پر دستخط کیے، انہوں نے موسمیاتی تبدیلی سے متعلق پیرس معاہدے کی بحالی پر بھی دستخط کردیئے۔بائیڈن نے ٹرمپ انتظامیہ سے پہلی کی امریکی پالیساں بحال کرنے پر دستخط کیے،

ٹرمپ انتظامیہ کے متنازع اقدامات واپس لینے کے ایگزیکٹو آرڈرپر بھی دستخط کردیئے۔امریکی صدر نے بعض مسلمان ممالک کے شہریوں پر امریکا میں امیگریشن پر پابندی ختم کرنے کے بل پردستخط کردیئے۔دوسری جانب خبرایجنسی نے دعوی کیا کہ سینیٹ سے منظوری کے بعد ایوریل ہینس ڈائریکٹر نیشنل انٹیلی جنس مقرر کیے جائیں گے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…