ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

جو بائیڈن نے ایک اور پاکستانی نژاد امریکی کو اپنی ٹیم کا حصہ بنا لیا

datetime 17  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی )امریکی نو منتخب صدر جو بائیڈن نے ایک اورپاکستانی  نژاد امریکی شہری سلمان احمد کو اپنی خارجہ پالیسی کی ٹیم میں شامل کرلیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک بیان میں کہا گیا کہ سلمان احمد اوباما نیشنل سیکورٹی کونسل میں اسٹریٹیجک پلاننگ کے

سربراہ کی حیثیت سے فرائض انجام دے چکے ہیں اور وہ بحیثیت ڈائریکٹر پالیسی پلاننگ، امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ میں شمولیت اختیار کریں گے۔سلمان احمد اقوام متحدہ میں امریکی مشن کے چیف آف اسٹاف اور اقوام متحدہ میں امریکی مستقل نمائندے کے سینیئر پالیسی ایڈوائزر بھی رہ چکے ہیں۔سال 2009 میں امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ساتھ منسلک ہونے سے قبل سلمان احمد نے پرسٹن یونیورسٹی کے وڈرو وِلسن اسکول آف پبلک اینڈ انٹرنیشنل افیئرز میں وِزیٹنگ پروفیسر اور ریسرچ اسکالر کی خدمات انجام دیں۔علاوہ ازیں انہوں نے اقوامِ متحدہ کے لیے تقریبا 15 برس کام کیا جس میں اقوام متحدہ کے امن آپریشن کے سربراہ کے لیے چیف اآف اسٹاف کا عہدہ بھی شامل ہے۔سلمان احمد نے یونیورسٹی آف کیمبرج سے بین الاقوامی تعلقات میں ماسٹرز کی سند جبکہ نیویارک یونیورسٹی کے اسٹرن اسکول آف بزنس سے معاشیات میں بیچلرز کی ڈگری حاصل کی تھی۔دریں اثنا امریکی نو منتخب صدر جوبائیڈن کی ماحولیات کی

ٹیم کے لیے منتخب ہونے والے پاکستانی نژاد علی زیدی نے کہا ہے کہ نومنتخب صدر نے جب فون کیا تو میں حیران تھا بلاشبہ یہ میرے لیے ایک اعزاز کی بات ہے۔خیال رہے کہ جوبائیڈن نے علی زیدی کا نام بطور ڈپٹی نیشنل کلائمیٹ ایڈوائزر نامزد کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق

ماحولیات سے متعلق وائٹ ہائوس کے ڈپٹی کوآرڈینیٹر علی زیدی نے اپنے حالیہ ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ نومنتخب صدر جو بائیڈن نے مجھے فون کیا تو میں حیران تھا، یہ میرے لیے اعزاز ہے۔انہوں نے کہا کہ موسمیاتی بحران سے نمٹنے کے لیے ہمیں حکومت کے ایک مکمل طرز عمل کی ضرورت ہے، ایسے طرز عمل کی ضرورت ہے جو ملازمتوں کی حوصلہ افزائی اور انصاف کو فروغ دے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…