بدھ‬‮ ، 22 اکتوبر‬‮ 2025 

محمد بن سلمان اور نتین یاہو کے درمیان ملاقات کی خبریں، سعودی وزیر خارجہ نے وضاحت جاری کر دی

datetime 23  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی )سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور اسرائیلی وزیراعظم کے درمیان ملاقات کی افواہیں دم توڑ گئیں ۔ سعودی وزیر خارجہ نے نے وضاحت جاری کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پیغام میں سعودی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایسی بے شمار خبریں سامنے آئیں جن میں دعویٰ کیا گیا کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے

دورہ سعود عرب کے دوران محمد بن سلمان کی اسرائیلی اعلیٰ حکام سے ملاقات ہوئی ہے ۔ سعودی عرب ولی عہد محمد بن سلمان اور اسرائیلی وزیراعظم نتین یاہو کی خفیہ ملاقات کی تردی کرتا ہے ۔ واضح رہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے سعودی عرب میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے ساتھ مبینہ طور پر خفیہ ملاقات کی خبر سامنے آئی تھی۔ اس دوران اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے ساتھ اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے سربراہ ہوسی کوہن بھی موجود تھے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم سعودی شہر نیوم روانہ ہوئے، جہاں ان کی سعودی ولی عہد اور امریکی خارجہ سے ملاقات ہوئی۔ اس دوران اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے ساتھ اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے سربراہ ہوسی کوہن بھی موجود تھے۔ اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر نے اس ملاقات کی ابھی تک تصدیق نہیں کی۔تاہم یہ ایسا پہلا موقع ہے جب اسرائیلی اور سعودی قیادت نے ایک ساتھ بات چیت کی۔ اسرائیل اس سے قبل خطے میں متحدہ عرب امارات اور بحرین سے سفارتی تعلقات قائم کر چکا ہے۔ ان دو عرب ملکوں کی طرح اب سعودی عرب کی جانب سے بھی اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات استوار کرنے پر غور کرنے کی افواہیں گردش کر رہی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آرتھرپائول


آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…