جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

چینی فوج  ایسے ہتھیار سامنے لے آئی جنہیں دیکھ کربھارتی فوج  میں خوف کی لہر دوڑ گئی 

datetime 17  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (آن لائن  ) لداخ بارڈر پر چینی فوج کے خطرناک ہتھیار ’’مائیکروویو پلس‘‘ سے بھارتی فوجیوں کے پسینے چھوٹ گئے۔ چین کی جانب سے نصب کیے گئے مائیکروویو پلس ہتھیار نے بھارتی فوجیوں کی حالت خراب کردی ہے جس کے بعد بھارتی فوجی خود ہی مورچے چھوڑ کر بھاگنے لگ گئے۔  میڈیارپورٹس کے مطابق چینی ماہر تعلیم نے دعویٰ کیا ہے کہ چینی افواج نے کوہ ہمالیہ کے

دو پہاڑوں کو برقی مقناطیسی ہتھیار کے ذریعے مائیکروویو اوون میں تبدیل کردیا ہے جس کے بعد کئی بھارتی فوجی بیمار پڑ گئے ہیں۔بیجنگ کی یونیورسٹی رن مین کے پروفیسر جن کان رونگ نے بتایا کہ چینی افواج نے دو پہاڑوں کو مقناطیسی ہتھیار کے ذریعے اس حد تک گرم کر دیا ہے کہ بھارتی فوجی قے کر کر کے بے حال ہو گئے اور ہمالیہ ریجن میں گرمی سے ان کا برا حال ہو گیا۔جس کے بعد کئی پوسٹوں سے بھارتی فوجی واپس چلے گئے اور چین نے لائن آف ایکچوئل کنٹرول پر ایک بھی گولی ضائع کیے بغیر پوسٹیں حاصل کر لیں۔غیر ملکی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق ایک لیکچر میں پروفیسر جن کان رونگ نے بتایا کہ پیپل لبریشن آرمی نے خوبصورتی سے ایک بھی فائر کیے بغیر بھارتی فوجیوں سے چیک پوسٹ خالی کروالی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ الیکٹرو میگنیٹک ہتھیار کی مدد سے انسانی جسم کے ٹشوز کو پکا دیا جاتا ہے جس کے بعد انسانی دماغ کی صلاحیت کمزور ہو جاتی ہے۔ چین کی جانب سے ہمالیہ کے دو پہاڑوں کو مائیکروویو اوون بنائے جانے کے بعد بھارتی فوجی قے کرتے رہے۔مائیکروویو ہتھیار پانی کے مالیکیولز کو گرم کرتا ہے اور جلد کے اندر موجود پانی بھی ابلنا شروع ہو جاتا ہے جس سے ناقابل برداشت اذیت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ مائیکروویو ہتھیار کی رینج آدھے میل کے فاصلے تک ہو تی ہے۔ رپورٹ کے مطابق چینی افواج یہ ہتھیار اگست کے آخر میں لداخ بارڈر پر لائی تھی ، جس کے بعد ایک شدید جھڑپ میں تقریباََ 20 بھارتی فوجی ہلاک ہوئے تھے۔ اس جھڑپ کے بعد چین پر الزام لگایا گیا تھا کہ اس نے نیوکلیئر ہتھیار بارڈر کے نزدیک لائے تھے ۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…