مسلمان خاتون نازیہ نسیم نے بڑے بڑوں کو پیچھے چھوڑ دیا کے بی سی سیزن 12 کی پہلی کروڑ پتی بن گئیں

14  ‬‮نومبر‬‮  2020

نئی دہلی (این این آئی )بھارتی ٹیلی ویژن پر دکھایا جانے والا پروگرام کون بنے گا کروڑ پتی کے بارہویں سیزن نے اس وقت تاریخ رقم کی جب مشرقی بھارتی ریاست جھاڑکھنڈ کے صدر مقام رانچی سے تعلق رکھنے والی نازیہ نسیم سیزن کی پہلی کروڑ پتی بنیں۔

میڈیارپورٹس کے مطابق نازیہ نسیم جو اس وقت دہلی میں رہائش پذیر ہیں اور یہیں وہ کام بھی کرتی ہیں نے اس کھیل میں غیر معمولی پرفارمنس کا مظاہرہ کیا اور ایک کروڑ روپے جیتے۔ ایک بھارتی ویب پورٹل کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے نازیہ نسیم نے کہا کہ انکی اس کامیابی کا کریڈٹ ان کے والدین کو جاتا ہے۔ نازیہ نے انٹرویو کے دوران اس انعامی رقم کو خرچ کرنے کے حوالے سے اپنے منصوبہ بھی بتایا۔ انکا کہنا تھا کہ اس کامیابی پر ان کے گھر میں عید کی طرح خوشیاں منائی جارہی ہیں، اور وہ بھی رانچی اپنے خاندان کے پاس جارہی ہیں۔انھیں خاندان بھر کے لوگوں کے فون آرہے ہیں اور وہ سب خوشی کا اظہار کررہے ہیں۔اور مجھے یہ سب کچھ بہت اچھا لگ رہا ہے۔ دہلی میں 16 سال سے مقیم نازیہ نے کہا کہ یہ ان کی والدہ کا خواب تھا کہ میں اس شو میں آوں، وہ امیتابھ بچن کی بہت بڑی پرستار ہیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…