ابو ظہبی (این این آئی)متحدہ عرب امارات کے شہر ابوظہبی میں مقیم پاکستانی محمد شفیق کا قرعہ اندازی میں دس لاکھ ڈالرز کا انعام نکل آیا اور وہ راتوں رات کروڑ پتی بن گیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 48 سالہ پاکستانی شہری محمد شفیق کا دبئی کی ایک انعامی اسکیم میں قرعہ اندازی میں انعام نکل آیا۔دبئی ڈیوٹی فری ملینیئم میلین ایئر اینڈ فائنسٹ
سرپرائز ڈرا کی تقریب بین الاقوامی ہوائی اڈے کے ہال میں ہوئی، جس میں محمد شفیق لاکھوں ڈالر کے مالک بنے۔رپورٹ کے مطابق پاکستانی شہری نے 7 اکتوبر 2020 اور دوسری بار 10 ستمبر کو لاٹری خریدی تھی، راتوں رات کروڑ پتی بننے والے محمد شفیق کا کہنا ہے کہ اپنے بچوں کی تعلیم و تربیت پر رقم خرچ کرنا ان کی پہلی ترجیح ہو گی۔