حج کے دوران کسی کو کرونا ہوایا نہیں؟سعودی وزارت صحت نے تفصیلات جاری کردیں

31  جولائی  2020

ریاض(آن لائن) سعودی عرب کی وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ کسی بھی عازمِ حج میں کورونا وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔حج کا رکنِ اعظم وقوفِ عرفات ادا کیا جا رہا ، مناسکِ حج کے دوران کورونا وائرس سے بچاوٗکے لیے خصوصی حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں۔

اس موقع پر ایک بیان میں سعودی وزارتِ صحت نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وباء  کے دوران کوئی بھی حاجی کورونا سے متاثر نہیں پایا گیا۔کورونا، تاریخ میں پہلی مرتبہ عازمین حج کیلئے صرف ایک میقات مقررمکہ مکرمہ کے گورنر کا اس حوالے سے ایک بیان میں کہنا ہے کہ اس سال محدود حج کے باوجود مختلف محکموں کے 40 ہزار اہلکار عازمین کی خدمت پر مامور ہیں۔انہوں نے کہا کہ حج و عمرہ زائرین کے لیے خصوصی ایئر پورٹ بنانے کا منصوبہ زیرِ غور ہے، یہ خصوصی ایئر پورٹ مکہ مکرمہ کے الفیصلیہ محلے میں قائم کیا جائے گا۔گورنر مکہ مکرمہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ نیا قائم کیا جانے والا خصوصی ایئر پورٹ میدانِ عرفات سے قریب ہو گا۔اس سال حج کے موقع پر شیطان کو کنکریاں مارنے کا رکن زمینی اور تیسری منزل سے کرایا جائے گا، دونوں منزلوں پر شیطان کو کنکریاں مارنے کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔حاجیوں کو رہائش سے جمرات کے پل تک لانے کے لیے گالف کی گاڑیوں کا انتظام کیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…