جمعرات‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2026 

غلاف کعبہ کی تبدیلی کے موقع پر قدرت بھی مہربان ، روح پرور منظر سے حجاج کرام کے چہرے کھل اٹھے

datetime 30  جولائی  2020 |

مکہ مکرمہ( آن لائن )غلاف کعبہ کی تبدیلی کے موقع پر قدرت مہربان ہوں گئی۔مکہ مکرمہ، منی اور عرفات میں بارانِ رحمت ہوئی جس سے حجاج کرام کے چہرے کھل اٹھے۔مکہ مکرمہ میں خانہ کعبہ کو غسل دینے اور تبدیلی غلاف کعبہ کی پروقارتقریب ہوئی۔

حرمین شریفین کے امور کے سربراہ شیخ عبدالرحمان السدیس نے اس تقریب کی نگرانی کی۔بتایا گیا ہے کہ تقریب میں کلید بردار کعبہ،منتظمین،سعودی حکام اور غلاف ساز کسوہ فیکٹری کے ذمہ دار بھی شریک ہوئے۔خانہ کعبہ کو غسل دینے کے بعد خالص سونے، چاندی کی تاروں اور خالص ریشم سے تیار کردہ غلاف کعبہ تبدیل کیا گیا۔غلاف کی تیاری میں 700 کلو گرام سے زائد خالص سونا ،چاندی اور 675 کلو گرام خالص ریشم استعمال کی گئی۔غلاف کعبہ کی لمبائی پچاس فٹ اور چوڑائی 35 سے 40 فٹ ہے۔ جب کہ اس کی تیاری پر 24 ملین سعودی رالچ لاگت آئی۔غلاف کعبہ کے چار کونوں پر سور اخلاص منقش ہے۔جبکہ مختلف آیات پر مشتمل 16 پٹیاں الگ الگ سے جڑی ہیں۔غلاف کعبہ کو مکہ مکرمہ کی دارالکسوہ فیکٹری میں تیار کیا گیا۔یہ کارخانہ ہر سال بیت اللہ کا ایک نیا غلاف تیار کرتا ہے جسے 9 زی الحج کو پورے تزک و احتشام کے ساتھ خانہ کعبہ کی زینت بنایا جاتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چین کا نظام


ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…