ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

عہدہ سنبھالنے کے پہلے روز ہی مسلمانوں پر پابندی کا خاتمہ کروں گا، ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار جو بائیڈن کا اعلان

datetime 22  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ وہ صدر کے عہدے پر آنے کے پہلے دن ہی ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عائد کیے گئے مسلمانوں پر پابندی کو کالعدم قرار دیں گے اور ایسے اقدامات کی وجہ سے ہونے والے معاشرتی نقصانات کو ختم کرنے کے لیے مسلمانوں کے ساتھ شراکت کریں گے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی مسلمانوں کی وکالت کرنے والی تنظیم انگیج ایکشن سے خطاب میں سابق نائب صدر نے یہ بھی کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ کے تحت مسلمان سب سے پہلے حملوں کا شکار ہوئے۔انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے الفاظ، اپنی پالیسیوں، اپنی تقرریوں اور اپنے کاموں کے ذریعے پورے ملک میں نفرت کے شعلوں کو جنم دیا ہے، میں پہلے عہدہ سنبھالنے کے پہلے دن ہی مسلمانوں پر پابندی کو کالعدم کردوں گا۔جو بائیڈن نے ڈونلڈ ٹرمپ پر یہ بھی الزام لگایا کہ وہ محکمہ دفاع اور امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی (یو ایس ایڈ) میں اہم عہدوں پر اسلاموفوبیا پھیلانے والوں کی تقرری کی ہے۔جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ امریکا میں مسلمان برادریوں نے سب سے پہلے ڈونلڈ ٹرمپ کے اقلیتی گروپوں پراس ‘ناکارہ مسلمانوں پر پابندی’ کے ساتھ حملہ محسوس کیا تھا۔جو بائیڈن نے عہد کیا کہ وہ کانگریس کے ساتھ نفرت انگیز جرائم کی حوصلہ شکنی اور حکام کے ذریعہ مذہبی اور نسلی تبلیغ کو ختم کرنے کے لیے قانون سازی پر کام کریں گے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…