سعودیہ نے کس اسلامی ملک کی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی غیر مستقل رکنیت کی  حمایت کا اعلان کر دیا 

3  جولائی  2020

ریاض (این این آئی )سعودی عرب نے متحدہ عرب امارات کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا دو سال کے لیے غیر مستقل رکن بنانے کی حمایت کردی ہے۔یو اے ای 2022 اور 2023 میں سلامتی کونسل کی ایک غیر مستقل نشست کا امیدوار ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ میں سعودی عرب کے نائب مستقل مندوب خالد بن محمد منزلاوی نے ایشیا ،

بحرالکاہل گروپ کے ورچوئل اجلاس میں یو اے ای کی حمایت کا اعلان کیا۔انھوں نے کہا کہ سعودی عرب اور یو اے ای دنیا میں امن و سلامتی کے قیام کے لیے ایک ہی جیسے ویژن کے حامل ہیں۔ یو اے ای نے بین الاقوامی تعاون ، امن ، سلامتی اور پائیدار ترقی سے متعلق بہت سے بڑے ایشوز کو طے کیا ۔سعودی نائب مندوب نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ یو اے ای نے مشرقِ اوسط اور دنیا بھر میں پائیدار امن کے قیام کے لیے اقوام متحدہ اور بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ قریبی تعاون کیا ہے۔انھوں نے دوسرے ممالک پر بھی زور دیا کہ وہ سلامتی کونسل کی غیر مستقل نشست کے لیے متحدہ عرب امارات کی حمایت کریں۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے کل ارکان کی تعداد 15 ہے۔ ان میں پانچ مستقل رکن ممالک ہیں اور وہ چین ، فرانس ، روس ، برطانیہ اور امریکا ہیں۔ کونسل کے دس ارکان غیر مستقل ہوتے ہیں۔دنیا کے مختلف خطوں سے تعلق رکھنے ممالک کا دو،دو سال کے لیے انتخاب کیا جاتا ہے۔اس وقت بیلجیئم ، جمہوریہ ڈومینیکن ، ایسٹونیا ، جرمنی ، انڈونیشیا ، نیجر ، سینٹ وینسنٹ اور گرینیڈینیس ، جنوبی افریقا ، تونس اور ویت نام سلامتی کونسل کے غیرمستقل رکن ممالک ہیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…