ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی بھی کورونا وائرس سے مرنے لگے اب تک کتنے متاثر ہوچکے؟ ہندوستانی فوج ہل کر رہ گئی

datetime 21  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرینگر (این این آئی) مقبوضہ جموں و کشمیر 14 سی آر پی ایف اہلکاروں کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت پایا گیا جس کے بعد رواں مہینے میں کورونا وائرس سے متاثر سی آر پی ایف اہلکاروں کی تعداد 76 ہو گئی ہے ،ایک اہلکار کی موت بھی ہوئی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس صورہ کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر فاروق جان نے بتایا کہ وادی کشمیر میں تعینات 14 سی آر پی ایف اہلکاروں کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے۔ گزشتہ روز جانچ کے لیے ان کے سیمپلز لیے گئے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ جانچ کی رپورٹ مثبت آنے کے بعد انتظامیہ نے ان اہلکاروں کے رابطے میں آنے والے دیگر جوانوں کو بھی قرنطینہ میں رکھا گیا۔انہوں نے بتایا کہ متاثرہ اہلکاروں سے متعلق کوئی سفری تفصیلات دستیاب نہیں ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل رواں مہینے کی چودہ تاریخ کو دس اہلکاروں کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آیا تھا جبکہ دس تاریخ کو 28 اہلکار اور چھ تاریخ کو 24 اہلکاروں کی کورونا رپورٹ مثبت آئی تھی۔ اس کے علاوہ رواں مہینے کی آٹھ تاریخ کو ایک چالیس سالہ سی آر پی ایف اہلکار کی موت بھی واقع ہوچکی ہے۔ اس کی آخری رسومات کشمیر میں ہی ادا کی گئی تھیں۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…