بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بھارتی شہری کویت میں کرونا پھیلانے کے ذمے دار قرار ،کویتی حکومت نے 2 روز کے اندر ہزاروں بھارتیوں کو واپس بھجوا دیا

datetime 15  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کویت سٹی( آن لا ئن) کویتی حکومت کی جانب سے گزشتہ دو روز کے دوران11,921 غیر ملکیوں کو خصوصی پروازوں کے ذریعے ان کے آبائی ملک بھجوا دیا گیا ہے جن میں بھارتی، بنگلہ دیشی اور مصری سرفہرست ہیں۔ مملکت میں کورونا کے زیادہ تر غیر ملکی مریض انہی تین ممالک سے تعلق رکھتے ہیں۔

خصوصی پروازوں کے ذریعے 12ہزار کے لگ بھگ غیر ملکیوں کو بھجوا دیا گیا ہے۔غیر ملکیوں کی بڑی گنتی کو واپس بھجوانے کا مقصد مملکت میں کورونا کے پھیلاؤ کو روکنا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دو روز کے دوران بھارت کے لیے 35 پروازیں روانہ ہوئیں، اس کے علاہ مصر، تْرکی،بنگلہ دیش، قطر اور ایران کے لیے بھی پروازیں روانہ کی گئیں۔ کویت میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا تھا۔کویتی باشندوں کی جانب سے مملکت میں کورونا کے پھیلاؤ کا ذمہ دار تارکین وطن خصوصاً بھارتیوں اور بنگلہ دیشیوں کو ٹھہرایا گیا تھا۔کئی معروف کویتی شخصیات نے حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ غیر ملکیوں کو کورونا پھیلانے کی سنگین غفلت کے باعث مملکت سے ڈی پورٹ کر دیا جائے۔جس کے بعدکویتی مملکت نے غیر ملکی تارکین کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن شروع کر دیا تھا۔ بھارت سے تعلق رکھنے والے غیر قانونی تارکین کو ڈی پورٹ کیا گیا ۔ غیر قانونی تارکین کی ان کے وطن کو واپسی کویتی حکومت کی جانب سے ایک رعایتی اسکیم کے تحت ہو رہی ہے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…