اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا میں سیاہ فام کے قتل کے بعد متعدد ریاستوں میں احتجاج شدت اختیار کر چکا ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی صدر نےتمام ریاستی گورنرز کو خبردار کیا تھا کہ وہ تشدد اور تخریب کاری کے میں ملوث عناصر سے سختی سے نمٹیں ۔ اس حوالے سے ہیوسٹن کے پولیس چیف آرٹ آسیویڈو نے ڈونلڈ ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ خاموش رہیں اور
لوگوں کی زندگیاں خطرے میں نہ ڈالیں ، ایک انٹرویو میں پولیس چیف کا کہنا تھا کہ میں پولیس سربراہوں کی طرف سے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے یہی کہوں گا کہ اگر آپ کے پاس کچھ کرنے اور کہنے کیلئے نہیں تو برائے مہربانی اپنا منہ بند رکھیں ، لوگوں کی زندگیوں کو خطرات میں مت ڈالیں ۔ میری آپ سے درخواست ہے نوجوانوں کی زندگیاں خطرے میں نہ ڈالیں ۔
Houston Police Chief @ArtAcevedo: “Let me just say this to the President of the United States, on behalf of the police chiefs of this country: please, if you don’t have something constructive to say, keep your mouth shut.” pic.twitter.com/z5AJpOO0RO
— Christiane Amanpour (@camanpour) June 1, 2020