نیویارک (این این آئی)امریکہ میں وفاقی پراسیکیوٹرز نے ایک شخص کے خلاف کورونا وائرس کی جھوٹی علامات بتا کر کام سے چھٹی لینے پر مقدمہ درج کر لیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سینٹون اینتونیو ڈیوس پر الزام ہے کہ انھوں نے امریکی شہر اینٹلانٹا میں اپنے مالک کو ڈاکٹر کا جعلی سرٹیفکیٹ بھیجا تھا،اس کے نتیجے میں کمپنی نے اپنا کام بند کیا، کام کرنے کی ساری جگہ کو سینیٹائزڈ کی اور کچھ ملازمین کو قرنطینہ میں بھی بھیجا اس
دوران کمپنی نے اپنے سٹاف کوایک لاکھ ڈالر تنخواہیں بھی دیں۔بیان کے مطابق ایف بی آئی اس کیس کی تحقیقات کر رہی ہے۔یہ وبا کے حوالے سے ہونے والی مجرمانہ بدعنوانیوں کا تازہ ترین کیس ہے جسے حکومت کی ٹاسک فورس سامنے لائی ہے۔ایف بی آئی کے سپیشل ایجنٹ کرس ہیکر نے کہاکہ یہ کیس اس بات کی یاد دہانی ہے کہ ہمیں بحران کے حوالے سے کسی بھی غلط کام کا سراغ لگانے، تحقیقات کرنے اور قانونی چارہ جوئی کرنے کے لیے ہوشیار رہنا ہے۔